Maktaba Wahhabi

71 - 492
شروط لا إلہ إلا اللّٰہ اہم عناصر خطبہ: لا إلہ إلا اللّٰہ کے فضائل 2۔لا إلہ إلا اللّٰہ کا معنی 3۔لا إلہ إلا اللّٰہ کی شروط معزز سامعین ! لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ وہ عظیم کلمہ ہے کہ ٭جس کی خاطر مخلوق کو پیدا کیا گیا ، انبیاء ورسل علیہم السلام کو مبعوث کیا گیا اور کتابوں کو نازل کیا گیا… ٭اسی کلمہ کی بناء پر لوگ دو قسموں میں تقسیم ہوئے۔اس کے ماننے والے خوش نصیب مومنین ،جن کیلئے اللہ تعالی نے جَنَّات تیار کر رکھی ہیں۔اور اس سے انکار کرنے والے بدنصیب کفار ، جن کیلئے اللہ تعالی نے جہنم کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ ٭اسی کلمہ کی وجہ سے روزِ قیامت ترازو نصب کئے جائیں گے اور لوگوں میں نامۂ اعمال تقسیم کئے جائیں گے ٭ یہی کلمہ(العروۃ الوثقی)یعنی ’’مضبوط کڑا ‘‘ اور ’’ پائیدار سہارا ‘‘ ہے۔ ٭ یہی کلمہ جنت کے حصول اور جہنم سے نجات کا راستہ ہے۔ ٭یہی کلمہ اُس گھر کی چابی ہے کہ جس میں سعادتمندی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ ٭یہی کلمہ دین کی جڑ اور اس کی اصل ہے۔اور اس کا سب سے بڑا رکن ہے۔ آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم ان شاء اللہ تعالی اسی عظیم کلمہ کے فضائل اور اس پر ایمان لانے کی شرائط کو تفصیل سے بیان کریں گے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کلمہ کو سمجھنے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق دے۔آمین کتاب وسنت میں کلمۂ طیبہ کے فضائل برادران اسلام ! کتاب وسنت میں اس کلمۂ طیبہ کے عظیم فضائل ذکر کئے گئے ہیں۔لیجئے سب سے پہلے وہ فضائل
Flag Counter