Maktaba Wahhabi

96 - 492
عبادت… مفہوم اور ثمرات اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ تخلیق ِ انسان کا مقصد کیا ہے ؟ 2۔ ’عبادت ‘ کسے کہتے ہیں ؟ 3۔ تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت کا خلاصہ:اللہ کی عبادت وبندگی 4۔ بندگی رحمان کی یا شیطان کی ؟ 5۔ رحمان کی بندگی کرنے والوں کی بعض صفات 6۔ عبادت وبندگی کے چند اصول وضوابط 7۔ عبادت وبندگی کے ثمرات پہلا خطبہ محترم حضرات ! اللہ تعالی نے ہمیں کس لئے پیدا کیا ہے ؟ کیا اس لئے پیدا کیا ہے کہ ہم دنیا میں زیادہ سے زیادہ مال ودولت جمع کرلیں ؟ یا اپنے کاروبار کو خوب چمکا لیں ؟ یا اس لئے کہ بڑے سے بڑے عہدے پر فائز ہو جائیں ؟ یا اس لئے کہ اپنے اور اپنے اہل وعیال کیلئے دنیا بھر کی آسائشیں اکٹھی کرلیں ؟ یا اس لئے کہ شیطان اور نفس کے پیچھے لگ کر من مانی زندگی گزاریں اور جس نے ہمیں پیدا کیا اور ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا اس کے احکامات کی کوئی پروا نہ کریں ؟ اوراس کے دین کو پس پشت ڈال دیں ؟ ہمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے کہ آخر اللہ تعالی نے ہمیں کیوں پیدا کیا ہے ؟ ہمارا مقصد ِ تخلیق کیا ہے ؟ اورہماری زندگی کا ہدف کیا ہے ؟ ہمارے خالق ومالک اور ہمارے رازق اللہ تعالی نے ہمارا مقصد ِ تخلیق ان الفاظ میں بیان کیا ہے: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِِنسَ اِِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ ﴾
Flag Counter