Maktaba Wahhabi

181 - 668
کے دل میں فرحت و سرور پیدا کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کو براہینِ قاطعہ و دلائل ِواضعہ سے ثابت کر کے اہلِ اسلام پر احسان کیا۔ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ مصنف مذکور کو حضرت نوح علیہ السلام کی عمر اور صحت عطا کرے۔ آمین ثم آمین تقریظ حضرت مولانا سید محمد اسماعیل بن حضرت شاہ محمد شریف گھڑیالوی حامداً ومصلیاً۔ برادرانِ اسلام! السلام علیکم: میں نے لائل پور محلہ مومن آباد میں قیام کیا اور مولوی احمد دین نے مجھے مسودہ ’’سیرت سیدالعالمین‘‘ کا دکھایا۔ میں نے اس کو بنظرِ غور اول سے آخر تک مطالعہ کیا۔ مصنف مذکور نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو نہایت معقول ومنقول دلائل، تحقیقی جواب اور الزامی جواب سے مصنف مخالف کا ناطقہ بند کرتے ہوئے نہایت پر مضمون دلائل سے ثابت کیا۔ بالخصوص اسلامی جہاد پر مخالف کے اعتراضات کا مدلل و مبرہن جواب دے کر اس کا ناطقہ بند کر دیا۔ برادرانِ اسلام کو اس رسالے کی اشاعت کی ازحد سعی کر کے بنظرِ غور مطالعہ کرنا چاہیے اور اس کی اشاعت میں کوشش کر کے عیسائیوں کی مشنریوں تک پہنچانا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اسلام کی خدمت کرنے میں زیادہ اشتیاق پیدا کرے۔ آمین ثم آمین
Flag Counter