Maktaba Wahhabi

29 - 668
حافظ محمد یوسف گکھڑوی مرحوم کے زیرِ اہتمام یکم محرم الحرام ۱۳۸۱ھ کو سکول بک ڈپو گوجرانوالہ کی طرف سے ۶۴ صفحات پر شائع ہوئی تھی۔ 4۔ برہان الحق: یہ کتاب پادری فنڈر کی کتاب ’’میزان الحق‘‘ کے جواب میں ہے۔ عیسائی پادری نے اپنی کتاب میں بائبل کو محفوظ اور قرآنِ مجید کو تحریف شدہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے جواب میں مولانا احمد دین گکھڑوی نے اپنی اس کتاب میں قرآن مجید کو مکمل طور پر محفوظ اور اس کے مقابلے میں بائبل کو محرف و تبدیل شدہ ثابت کیا ہے، اس سلسلے میں مولف نے کسی اور کے بجائے خود بائبل کے اندر سے ایسی شہادتیں اور براہین پیش کی ہیں ، جو موجودہ بائبل کے محرف اور غیر محفوظ ہونے پر دلالت کرتی ہیں ۔ مولانا موصوف فرماتے ہیں : ’’اس تحقیق کے لیے پادری فنڈر صاحب کی کتاب ’’میزان الحق‘‘ کے ہر چہار ابواب کا بڑی گہری نظر سے مطالعہ کیا گیا، کیونکہ ان ابواب میں پادری صاحب نے بائبل کی حفاظت اور قرآن مجید کو تحریف شدہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام ابواب کا جواب نہایت اختصار کے ساتھ دیں ۔ ان امور کا جواب دینا اس لیے ضروری ہے کہ اکثر مسیحی دوستوں کا ماخذ یہی کتاب ہے۔ مسیحی مبلغین اسی کتاب سے لے کر کتابیں شائع کرتے رہتے ہیں ، لہٰذا اس کا جواب دینا از حد ضروری تھا۔ ‘‘ نیز لکھتے ہیں : ’’جب ہم اہلِ اسلام کی طرف سے بائبل کی تحریف اور ان کی معتبر کتابوں میں تغیر و تبدل کو اُن کی معتبر تواریخ اور تفاسیر کی بنا پر ثابت کرتے ہیں تو ہمارے دوست پکار اُٹھتے ہیں اور صاف کہہ دیتے ہیں کہ ہم ان کو نہیں مانتے، ان تفسیروں کو آگ میں جلا دو اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر اہلِ اسلام میں جراَت ہے تو بائبل کی ذات اور اندرونِ بائبل میں تحریف ثابت کریں ، کیوں کہ اگر خود بائبل شہادت دے کہ مجھ میں تغیر و تبدل اور تحریف ہو چکی ہے تو ہم کو اس کے تسلیم کرنے سے انکار نہیں ہوگا، لہٰذا ہم نے اس کتاب میں اس بات کا خاص اہتمام کیا ہے کہ جہاں تک ہو سکے، تحریفِ بائبل کو خود اس کی ذات
Flag Counter