Maktaba Wahhabi

294 - 668
رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی ازواجِ مطہرات پر طواف کرنا سیرت: ایک ہی رات میں نو بیویوں سے صحبت کرنے والا انسان نبی کہلانے کا مستحق نہیں ہو سکتا۔ (صفحہ ۲۸۹) بصیرت: ہاں جناب! نو بیویوں سے صحبت کرنے والا انسان تو بقول آپ کے نبوت کا مستحق نہیں ، لیکن ویدوں کے ملہم، منوجی اور سوامی دیانند سرسوتی مہاراج، جنھوں نے نیوگ جیسی شرم ناک رسم کو جاری کیا، وہ تو رشی کہلانے کے ضرور مستحق ہوں گے۔ کیا ہی انصاف کے خلاف ہے۔ پنڈت جی نے اس طعن میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نفسانیت منسوب کرنے کا اشارہ کیا ہے۔ اب ہم اس مسئلے کی تحقیق کرتے ہیں ۔ ناظرین غور سے سنیں ! ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات اور دن کی گھڑی میں اپنی گیارہ عورتوں سے صحبت کرتے۔ قتادہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر طاقت رکھتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: ہاں ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کی قوت دی گئی تھی۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نو ازواج تھیں ۔ (بخاری، کتاب الغسل باب إذا جامع ثم عاد) [1] حضرت انس رضی اللہ عنہ جب ازواج کے ساتھ حضرت ماریہ اور ریحانہ رضی اللہ عنہما (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو لونڈیوں ) کو تغلیباً آپ کی ازواج میں شامل کرتے تو ان کی تعداد گیارہ تک پہنچ جاتی۔ جب ان کا ذکر
Flag Counter