Maktaba Wahhabi

557 - 668
بائبل میں موجود ہیں ، کیوں کہ ان چھے کتابوں میں ان دونوں فرقوں کے درمیان کچھ اختلاف ہے اور اس اختلاف کو ہم آگے چل کر بیان کریں گے۔ یہاں صرف ان کتابوں کے متعلق کچھ عرض کریں گے، جن پر دونوں فرقوں کا اتفاق ہے۔ چونکہ عیسائی دوستوں کا یہ عقیدہ ہے کہ بائبل الہامی کتاب ہے اور پھر اس میں شوشے کا بھی فرق نہیں ہو سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل ثبوت سے قارئین کرام کو معلوم ہو جائے گا کہ یہاں شوشہ تورہا اپنی جگہ اور فرق اگر ہے تو وہ کئی باب اور کئی آیتوں میں پھیلا ہوا ہے، سب سے پہلے استر[1] کی کتاب کو لے لیجیے۔ یہ کتاب امریکن مشن، یعنی پروٹسٹنٹ فرقے کی بائبل میں (باب ۱۰ اور آیت ۳) پر ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے بر خلاف یہ کتاب رومن کیتھولک کی بائبل میں بھی موجود ہے اور اس بائبل میں یہ کتاب باب (۱۴) آیت (۲۴) پر ختم ہوتی ہے تو رومن کیتھولک کی بائبل میں جو آمیزش کی ہے، اس میں ۶ باب اور ۸۴ آیتیں زائد ہیں ۔ اختلافِ دوم: دوسری کتاب: رومن کیتھولک کی بائبل میں دوسری کتاب دانی ایل نبی کی ہے اور یہ کتاب پروٹسٹنٹ بائبل میں باب (۱۲) اور آیت (۱۳) پر ختم ہوتی ہے اور یہی کتاب کیتھولک بائبل میں (باب ۱۴) اور آیت ۱۰) پر ختم ہوتی ہے اور اسی طرح اس کتاب میں باب (۲) اور آیت (۱۰۵) کا اضافہ ہے۔ اتنا بڑا بین ثبوت ہونے کے باوجود بھی اگر یہ لوگ بائبل کو تحریف سے مبرہ خیال کریں تو سوائے ہٹ دھرمی اور مذہبی تعصب کے اور کچھ بھی نہیں ۔ اختلافِ سوم: پھر اس کے بعد اسی دانی ایل نبی کی کتاب کے باب تین میں بھی بہت اختلاف ہے، کیونکہ پروٹسٹنٹ بائبل میں دانی ایل کی کتاب کے باب تین کی تیس ۳۰ آیتیں ہیں اور رومن کیتھولک کی بائبل میں اسی باب کی سو آیتیں ہیں تو گویا ایک ہی باب میں دونوں کتابوں میں ستر آیات کا فرق ہے
Flag Counter