Maktaba Wahhabi

569 - 668
(سلاطین اول باب ۱۱ آیت۴) اور اسی طرح بیت ایل کے نبی کی طرف بھی ایک جھوٹ منسوب کر لیا گیا ہے، چنانچہ سلاطین کی کتاب اول (باب ۱۳ اور آیت ۱۸) میں اس کا ذکر موجود ہے۔ پھر اس کے بعد یسعیاہ نبی کے متعلق بھی لکھا ہے کہ یسعیاہ کو خداوند نے حکم دیا کہ ٹاٹ کا لباس اپنی کمر سے کھول ڈال، سو اس نے (یعنی یسعیاہ نے) ایسا ہی کیا اور وہ برہنہ اور ننگے پاؤں پھرا کرتا تھا۔ پھر اس کے بعد ہوسیع نبی کو بھی اس طرح کا ایک حکم ہوا، جس کا ذکر بائبل میں موجود ہے جس کو پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ بائبل کے خدا کو زناکاری سے ایک خاص انس ہے اور وہ اپنے انبیا کو حکم دیتا ہے کہ بدکاری کرو۔ چنانچہ ہوسیع نبی کی کتاب کے آغاز میں ذکر ہے: خداوند کے کلام کا شروع جو ہوسیع کے وسیلے سے آیا، خداوند نے ہو سییع کو فرمایا کہ جاؤ اور ایک زناکار عورت اور زنا کے لڑکے کو اپنے لیے لے، کیونکہ ملک نے خداوند کو چھوڑ کر بڑی زنا کاری کی ہے۔ پس اس نے جا کر دبلائم کی بیٹی جمر کو لیا اور وہ حاملہ ہوئی اور بیٹا جنی۔ تو گویا خود خدا نے ایک نبی کو زنا پر مامور کیا۔ پھر اس کے بعد اسی کتاب کے باب (۳) کے شروع میں ہے کہ خداوند نے مجھے فرمایا کہ پھر جا اور ایک عورت سے، جو اپنے یار کی پیاری اور زنا کرتی ہے، محبت رکھ، تو گویا خود خداوند نے ایک نبی کو غیر محرم عورت سے محبت رکھنے کے لیے کہا۔ حضرت مسیح کا ایک عورت سے عطر ڈلوانا: پھر یہ ایک صحیح بات اور حقیقت ہے کہ نبی غیر محرم عورت سے حتی الامکان پرہیز کرتے ہیں ، کیونکہ اگر وہ غیر عورتوں سے پرہیز نہ کریں تو معاشرے پر اس کا بہت برا اثر پڑتا ہے، کیونکہ نبی کا مشن صرف معاشرے کی اصلاح ہوتا ہے، لیکن اگر اس تحریف شدہ انجیل کی طرف نظر کی جائے تو اس نے مسیح کو بھی ایک عاشق بنا کر رکھ دیا، جیسا کہ لوقا (باب ۷ آیت ۳۶ سے لے کر آیت ۵۰) میں اسی واقعہ کا ذکر موجود ہے: پھر کسی فریسی نے اس سے درخواست کی کہ میرے ساتھ کھانا کھا، پس وہ اس فریسی کے گھر جا کر کھانا کھانے بیٹھا تو دیکھو ایک بدچلن عورت جو اس شہر کی تھی یہ جان کر کہ وہ اس فریسی کے گھر میں کھانا کھانے بیٹھا ہے سنگِ مرمر کے عطردان میں عطر لائی اور اس کے پاؤں کے
Flag Counter