Maktaba Wahhabi

598 - 668
امام محمد بن ادریس الشافعی رحمہ اللہ کا قول: شاہ صاحب نے تقلید کے بارے میں جو امام شافعی رحمہ اللہ کے زریں اقوال نقل کیے ہیں ، وہ درجِ ذیل ہیں : 1۔’’فقد صح عن رحمہ اللّٰه أنہ نھیٰ عن تقلیدہٖ و تقلید غیرہٖ‘‘ (عقد الجید: ص: ۴۵) ’’حضرت امام شافعی رحمہ اللہ سے یہ صحیح قول منقول ہے کہ انھوں نے خود اپنی اور غیر کی تقلید کرنے سے منع فرمایا۔‘‘ 2۔’’قال الشافعي رحمہ اللّٰه : إذا قلت قولاً، و کان النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم قال خلاف قولي، فما یصح من حدیث النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم أولٰی، فلا تقلدوني‘‘ (عقد الجید، ص: ۹۷) ’’امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر میری بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث کے مخالف ہو تو اس صورت میں تم میری تقلید کرتے ہوئے میری بات کو (ہرگز) نہ مانو۔‘‘ 3۔’’عن الشافعي رحمہ اللّٰه أنہ کان یقول: إذا صح الحدیث فھو مذہبي‘‘ (بحوالہ عقد الجید، ص: ۹۷) ’’حضرت امام شافعی رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ صحیح حدیث میرا مذہب ہے۔‘‘ 4۔’’و في روایۃ: إذا رأیتم کلامي یخالف الحدیث فاعملوا بالحدیث، واضربوا کلامي الحائط، و قال یوماً للمزني: یا إبراہیم! لا تقلدني في کل ما أقول، وانظر في ذٰلک لنفسک فإنہ دین، و کان رحمۃ اللّٰہ علیہ یقول: لا حجۃ في قول أحدٍ دون رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم و إن کثروا ولا في قیاس و لا في شییٔ و ما ثم إلا طاعۃ اللّٰہ و رسولہٖ بالتسلیم‘‘ (مختصر صفۃ الصفوۃ لابن الجوزي، ص: ۲۱۴) ’’ایک روایت میں یہ بھی مروی ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب تم میرا کلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مخالف دیکھو تو حدیث پر عمل کرو اور میرا کلام کو دیوار پر دے مارو۔ نیز ایک دن امام مزنی کو فرمایا کہ اے ابراہیم! میری ہر بات کی تقلید نہ کرو، تو بھی تدبر کر، کیوں کہ تیرے لیے بھی دین میں تدبر کرنے کا حق ہے، سوائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter