Maktaba Wahhabi

603 - 668
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شان میں جو موضوع احادیث اور حکایات وضع کی گئیں ہیں ، علی الترتیب درجِ ذیل ہیں : 1۔’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمام نبی میرے سبب سے فخر کرتے ہیں اور میں ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے سبب سے فخر کرتا ہوں ۔‘‘ (در مختار: ۱/ ۲۲) 2۔’’جرجانی سے مروی ہے کہ اگر امتِ موسوی اور عیسوی میں ابو حنیفہ رحمہ اللہ جیسے عالم ہوتے تو وہ لوگ یہودی اور نصرانی نہ ہوتے۔‘‘ (در مختار: ۱/ ۲۲) 3۔’’امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے سو بار اللہ پاک کو خواب میں دیکھا۔‘‘ (در مختار: ۱/ ۲۱) لیکن فتاویٰ قاضی خاں جلد ۴، فصل تسبیح و تسلیم میں لکھا ہے کہ جو شخص یہ کہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو خواب میں دیکھا ہے تو وہ شخص اور بتوں کی پوجا کرنے والا برابر ہے۔ (بحوالہ حقیقۃ الفقہ، حصہ اول، ص: ۱۳۳، ۱۳۴) 4۔ ’’ہمارا مذہب حق ہے دوسرے کا مذہب خطا۔‘‘ (در مختار: ۱/ ۸۱۸ و ۴/۴۴) 5۔ ’’حضرت ثابت اپنے بیٹے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے اور دعا کروائی۔‘‘ (در مختار: ۱/۲۶) نوٹ: یاد رہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ۴۰ھ-میں شہید ہوئے اور امام موصوف ۸۰ھـ میں پیدا ہوئے۔ گویا پیدا ہونے سے چالیس سال پہلے ہی دعا کرانے کے لیے گئے تھے؟ یہ امر محال ہے۔ 6۔’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہو کر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مذہب پر حکم کریں گے۔‘‘ (در مختار: ۱/۲۴) 7۔ ’’امام صاحب نے کعبہ شریف میں ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر ایک ہی رات میں قرآن ختم کیا تو غیبی آواز آئی کہ ہم نے تجھے بخشا اور اس کو بخشا جو تیرا تابع ہوا اور ان لوگوں کو جو تیرے مذہب پر قیامت تک قائم ہیں ۔‘‘ (در مختار: ۱/۲۱) 8۔ ’’امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کے سامنے کسی شخص نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شان میں گستاخی کی تو وہ ببر شیر کی طرح گرجتی ہوئی آواز میں یہ فرمانے لگے: تعجب ہے تجھ پر تو اس شخص کی گستاخی کر رہا ہے، جس نے پینتالیس (۴۵) سال پانچ نمازیں ایک وضو سے ادا کیں اور جو رات کو پورا قرآن کریم دو رکعتوں میں ختم کرتا رہا۔‘‘ (بحوالہ مقام حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ،ص: ۶۰، مصنف مولوی سرفراز احمد صاحب دیوبندی گکھڑوی)
Flag Counter