Maktaba Wahhabi

645 - 668
کے تحت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت و رسالت کا مقصد ہی تبلیغ و تعلیمِ اسلام تھا اور دیگر تمام سابقہ انبیا علیہم السلام کی بھی یہی سنت تھی۔ اسلام نے درس و تدریس اور تعلیم و تبلیغ کے لیے کسی وقت کی بندش و پابندی عائد نہیں کی، بلکہ یہ امر مبلغینِ اسلام کی صواب دید، سہولت اور ان کی حکمت عملی پر چھوڑا گیا۔ پس ثابت ہوا کہ بلا ناغہ یا ناغہ کے ساتھ یا کسی رات و دن میں تعلیم و تبلیغِ اسلام بدعت نہیں ، بلکہ شریعت کے تقاضے کے عین مطابق ہے۔ جس چیز کا شرع میں ثبوت و جواز مل جائے، وہ بدعت کیسے ہو سکتی ہے؟ اہلِ بدعت ان سوالوں کا جواب دیں : اب آپ ذیل کے سوالات کے جوابات کتاب و سنت کی روشنی میں مدلل دیجیے: 1۔آپ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ۱۲تاریخ پیدایش ثابت کریں ۔ آپ لوگ ۱۲ ربیع الاول کو جلوسِ میلاد کا اہتمام و انصرام جس طریقے سے کرتے ہیں ، اس کا شریعتِ محمدیہ میں کیا ثبوت ہے؟ نیز کیا آپ تعاملِ صحابہ عظام رضی اللہ عنہم ، تابعین و تبع تابعین کرام رحمہم اللہ خصوصاً ائمہ اربعہ رحمہم اللہ سے پیش کر سکتے ہیں ؟ 2۔آپ کے ایک مولوی صاحب نے آیات: ﴿وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰہُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ﴾ [الآیۃ] اور ﴿وَالْفَجْرِ﴾ اور ﴿قُرْآنَ الْفَجْرِ۔۔۔۔﴾ سے جلوس النبی ثابت کیا ہے، کیا آپ ایک بھی صاف، صحیح، مرفوع حدیث یا کسی صحابی رضی اللہ عنہ یا تابعین و تبع تابعین رحمہم اللہ خصوصاً ائمہ اربعہ رحمہم اللہ میں سے کسی کا کوئی قول پیش کر سکتے ہیں ، جس میں ان آیات سے مرو جہ میلاد اور جلوس کی دلیل لی گئی ہو؟ 3۔آپ کے مولوی صاحب نے ایک تقریر میں ﴿وَسِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّھُمْ اِِلَی الْجَنَّۃِ زُمَرًا﴾ کی یہ تفسیر بیان کی کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز بریلوی حضرات کو جلوس کی شکل میں جنت میں داخل کرے گا، کیوں کہ یہ دنیا میں ۱۲ ربیع الاول کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدایش کے دن جلوس نکالتے رہے اور ﴿وَسِیْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اِِلٰی جَھَنَّمَ زُمَرًا﴾ کا یہ مطلب بیان کیا ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ وہابیوں کو جلوس کی شکل میں جہنم میں داخل کرے گا، کیوں کہ یہ دنیا میں یومِ میلادکے دن آپ کے جلوس میں شریک نہیں ہوتے تھے۔ سوال یہ ہے کہ اس مذکورہ باطل معنی و مفہوم اور تشریح و تفسیر کی علمی اور شرعی حقیقت و حیثیت کیا ہے؟ کس مفسرِ قرآن نے یہ تفسیر کی ہے؟ آپ کے مولوی صاحب نے ایک یہ روایت بھی بیان کی، جس کا ترجمہ یہ بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ
Flag Counter