Maktaba Wahhabi

658 - 668
یہاں کوئی تصویر لگی ہوئی ہے ۔ ترجمہ: ’’جو مناظرہ ۱۳، ۱۴؍ اکتوبر کو لالہ موسیٰ میں زیرِ جماعت اہلِ حدیث و بریلوی کے ہوا، اس میں بندے نے تمام سوالات و جوابات سنے، جس کے بعد میری رائے ہے کہ اس مناظرے کا تمام حوالہ بذریعہ اخبارات تمام مسلم بھائیوں کی خدمت میں پہنچانا چاہیے، جس کے لیے میری حقیر عرض جناب مولوی غلام علی صاحب (سیکرٹری انجمن اہلِ حدیث لالہ موسیٰ) سے ہے۔ جماعت بریلوی کو آخر میں ہار اور جماعت اہلِ حدیث کو ہر پہلو میں فتح نصیب ہوئی۔ سچائی کو ہمیشہ فتح نصیب ہوئی ہے۔‘‘ (رویل سنگھ سکنہ دھوریہ ضلع گجرات ڈاک خانہ دھوریہ خاص) شہادتِ دوم: ’’جو مناظرہ مورخہ ۱۳، ۱۴؍ ماہ اکتوبر ۱۹۳۴ء بروز ہفتہ و اتوار کو بمقام لالہ موسیٰ زیرِ جماعت اہلِ حدیث و جماعت بریلوی متصل پرانا تھانہ کیا گیا۔ اس مناظرے کو بندے نے بڑے شوق سے سنا۔ اس مناظرے کے متعلق میری رائے ہے کہ اس کا فیصلہ بذریعہ اخبارات ملک کے کونے کونے میں ہر مسلم تک پہنچانا جماعت اہلِ حدیث لالہ موسیٰ کا فرض اولین ہونا چاہیے۔ ان خیالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میری جناب عالی غلام علی صاحب درزی (سیکرٹری انجمن اہل حدیث) سے نہایت ادباً عرض ہے کہ اس جلسے کا لبِ لباب تمام مسلمانوں تک بذریعہ اخبارات پہنچانے کی جائز کوشش سے مشکور فرما دیں گے۔ خاص طور پر بریلوی جماعت اور اہلِ حدیث کا زبردست مقابلہ اور آخر میں جماعت بریلوی کو منہ توڑ شکست ہونا۔‘‘ (اردو بعینہٖ سردار جودھ سنگھ صاحب از مقام کوٹلہ قاسم خاں ۔ متصل لالہ موسیٰ، ضلع گجرات، تحصیل کھاریاں ) شہادتِ سوم: ’’صاحبان! جب ہم مناظرہ سن کر موضع چک پنڈی میں واپس آئے تو عشا کی نماز کے
Flag Counter