Maktaba Wahhabi

424 - 702
التحقیقات العلیٰ بإثبات فرضیۃ الجمعۃ في القریٰ[1] الحمد للّٰه رب العالمین والصلٰوۃ والسلام علی خیر خلقہ محمد وآلہ وأصحابہ أجمعین۔ سوال : 1فرضیتِ[2] صلوٰ ۃ جمعہ کی قصبات و دیہات میں احادیث سے ثابت ہے یا نہیں ؟ 2 اور شرائط و قیو دات واسطے صلوٰۃ جمعہ جو کتب حنفیہ میں لکھی ہوئی ہیں ، وہ احادیث صحیحہ سے مستنبط ہیں یا نہیں ؟ 3 اور جو بعض لوگ ظہراحتیاطی بعد ادائِ صلوٰۃ جمعہ کے پڑھتے ہیں ، اس کا پڑھنا جائزہے یا نہیں ؟ جواب : {اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہِ} [یوسف : ۴۰]۔ [ فرمانروائی صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ہے] جواب سوال اول یہ ہے کہ صلوٰۃ جمعہ فرض عین ہے۔ فرضیت اس کی نص قطعی سے ثابت ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: { ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ وَذَرُوا الْبَیْعَ ۔۔۔} [الجمعۃ:۹] ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو جس وقت کہ پکارا جاوے واسطے نماز کے دن جمعہ کے پس
Flag Counter