Maktaba Wahhabi

59 - 702
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ (مختصر حالات اور ان کی علمی خدمات) تیرھویں اورچودھویں صدی ہجری کے جن ہندوستانی علما نے اپنی زندگی خدمتِ حدیث کے لیے وقف کردی تھی، ان میں علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ سب سے ممتاز ہیں ۔ ذیل میں ان کے مختصر حالات درج کیے جا رہے ہیں ۔ نام و نسب: علامہ ابو الطیب محمد شمس الحق بن امیر علی بن شیخ مقصود علی بن شیخ غلام حیدر بن شیخ ہدایت اللہ بن شیخ محمد زاہد بن شیخ نو ر محمد بن شیخ علائو الدین۔ مکمل شجرہ مولانا کے صاحبزادے حکیم محمد ادریس ڈیانو ی کے پاس تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ( م ۳ ۱ھ ) سے ان کا نسبتی تعلق تھا۔ والدہ کی جانب سے بھی ان کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ پر منتہی ہوتا ہے۔ یہ شجرہ نسب اس طرح ہے: شمس الحق بن بی بی تحفن بنت شیخ گوہر علی بن شیخ مہر علی بن شیخ کرم علی بن شیخ برہان الدین بن شیخ ہدایت علی بن شیخ عبد ا لغفور بن شیخ غلا م مظفر بن ملا عبد ا لصمد بن ملا محمد چاند بن شیخ پھول بن شیخ مالک بن شیخ ظہور بن شیخ غنی بن شیخ عبد اللہ بہادر بن شیخ محمد حاجی بن شیخ عبدالملک بن مخدوم الملک بن شیخ عبد ا لسلام بن شیخ محمد بخاری بن شیخ عبدالقیوم بخاری بن شیخ اسداللہ بدایونی بن شیخ عبدالعلیم مدنی بن شیخ عبدالمزید بخاری بن ابی عبداللہ مدنی بن حیدر شجاع مدنی بن عبدالقادر مدنی بن عبد العالم مشہدی بن علی عبداللہ مدنی بن عبد ا لرحمان فقیہ بن قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ ۔ اس طرح وہ ننھیال اور دادھیال دونوں طرف سے صدیقی ہیں ۔ مسکن و مولد کی نسبت سے
Flag Counter