Maktaba Wahhabi

146 - 630
تیسرا حصہ: متقدمین اور حسن لغیرہ کی حجیت الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی خاتم الانبیاء محمد المصطفیٰ صلي اللّٰه عليه وسلم وعلی آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، أما بعد: ((لا وضوء لمن لم یذکر اسم اللّٰه علیہ)) ’’اس شخص کا وضو نہیں، جس نے اس سے قبل بسم اللہ نہ پڑھی۔‘‘ معروف حدیث ہے، جو صحابہ کی ایک جماعت سے مروی ہے، جن میں حضرت ابو سعید الخدری، حضرت ابوہریرہ، حضرت علی، حضرت سعید بن زید، حضرت انس، حضرت سہل بن سعد اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم شامل ہیں۔ اس حدیث کی صحت اور ضعف میں اختلاف زمانۂ قدیم سے ہنوز چلا آرہا ہے۔ بعض نے مجموعی اسانید کے پیشِ نظر اسے حسن لغیرہ قرار دیا ہے، جبکہ چند محدثین کے ہاں اس کا ضعف منجبر نہیں ہوتا، لہٰذا وہ درجۂ ضعف میں رہے گی، حسن لغیرہ کے دائرے میں داخل نہ ہوگی۔ اسی سے بعض فضلا نے استدلال کیا کہ امام احمد ضعیف+ ضعیف والی مروجہ حسن لغیرہ روایت کو حجت نہیں سمجھتے تھے، اس موقف پر بحث آئندہ آئے گی۔ ان شاء اللہ۔ سرِدست حدیث التسمیہ کی تصحیح کرنے والوں کے اقوال ملاحظہ کیجیے۔
Flag Counter