Maktaba Wahhabi

162 - 630
امام احمد کے نزدیک حسن لغیرہ کی حجیت امام احمد بھی حسن لغیرہ کی حجیت کے قائل ہیں، اس دعویٰ کو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی درج ذیل حدیث کی روشنی میں پرکھا جا سکتا ہے۔ ((من سأل ولہ ما یغنیہ جاء ت مسألتہ یوم القیامۃ خدوشا أو کدوحا في وجھہ)) قالوا: یا رسول اللّٰه: وما غناہ؟ قال: ((خمسون درھما أو حسابھا من الذھب)) ’’جو سوال کرے اور اس کے پاس اتنا مال ہو کہ اسے کفایت کرے، اس کا سوال قیامت کے روز خراش شدہ منہ کے ساتھ آئے گا۔‘‘ صحابۂ کرام نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کفایت کا معیار کیا ہے؟ ارشاد فرمایا: ’’پچاس درہم یا اتنی قیمت کا سونا۔‘‘ یہ مرفوع حدیث حکیم بن جبیر، عن محمد بن عبدالرحمن بن یزید، عن أبیہ، عن عبداللہ بن مسعود کی سند سے مروی ہے، جس کے مراجع درج ذیل ہیں: ترمذي (۶۵۰، ۶۵۱) نسائي (۲۵۹۳) سنن النسائي الکبریٰ (۳/ ۷۶، حدیث: ۲۳۸۴) ابن ماجہ (۱۸۴۰) سنن الدارمي (۱/ ۳۲۵، حدیث: ۱۶۴۷، ۱۶۴۸) سنن الدارقطني (۲/ ۱۲۲) العلل لہ (۵/ ۲۱۶) مصنف ابن أبي شیبۃ (۶/ ۵۱۹، حدیث: ۱۰۵۳۳) مسند ابن أبي شیبۃ (۱/ ۲۶۰، حدیث: ۳۹۱) مسند أحمد (۱/ ۳۸۸، ۴۴۱) مسند أبي یعلیٰ (۵/ ۱۰۵،
Flag Counter