Maktaba Wahhabi

296 - 630
علائی رحمہ اللہ شافعی ہیں۔ ان کا ترجمہ ’’ طبقات الشافعیۃ الکبری للسبکی‘‘ (۱۰/ ۳۵)اور ’’طبقات الشافعیۃ لابن قاضی شھبۃ‘‘ (۲/ ۲۴۲۔ ۲۴۵) میں ہے۔ حافظ علائی رحمہ اللہ کی تائید کرنے والوں میں علامہ الحلبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ہیں۔ حافظ صاحب نے اپنی دو کتب میں طبقات المدلسین بالتفصیل ذکر کیے ہیں۔ حافظ تقی الدین رحمہ اللہ اور حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے حافظ ابن حجر کی نسبت میں ’’الشافعی‘‘ بھی ذکر کی ہے۔ (لحظ الألحاظ للحافظ تقي الدین: ۳۲۶، ذیل طبقات الحفاظ للسیوطي:۳۸۰) یہ دونوں کتب ذیل تذکرۃ الحفاظ کے ذیل میں مطبوع ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے مؤید حافظ سخاوی رحمہ اللہ بھی شافعی ہیں۔(البدر الطالع للشوکاني: ۲/ ۱۸۴) ملحوظ رہے کہ ان ائمہ کی یہ نسبتیں تقلیدی نہیں، بلکہ زانوائے تلمذ تہ کرنے کی وجہ سے ہیں۔ شوافع کے علاوہ دیو بندیہ کے ’امام اہل السنۃ‘ مولانا سرفراز صفدر صاحب بھی طبقاتی تقسیم کے قائل ہیں۔ مولانا سرفراز اور طبقاتی تقسیم: ۱۔ مولانا صاحب لکھتے ہیں: ’’پہلے توجیہ النظر کے حوالے سے نقل کیا جاچکا ہے کہ ابوالزبیر کا شمار ان مدلسین میں ہے جن کی تدلیس کسی صورت میں مضر نہیں ہے۔ ایک سند یوں آتی ہے: ’’عن أبي الزبیر عن أبي سعید۔۔۔ ‘‘ امام دار قطنی لکھتے ہیں: ’’ھذا إسناد صحیح‘‘ (۱/ ۱۳۳) امام دارقطنی اس معنعن سند کو صحیح کہتے ہیں۔‘‘ (أحسن الکلام: ۱/ ۲۷۵، ۲۷۶)
Flag Counter