Maktaba Wahhabi

573 - 630
اس حدیث کی سند مکی بن ابراہیم تک صحیح ہے۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے اس حدیث کی سند اور متن میں ثقہ راویان سے اختلاف کیا اور سند میں معبد کا ذکر کیا جسے صحابی باور کرانے کے لیے احناف نقد ادھار کھائے بیٹھے ہیں۔ اب ان نِکات کی تفصیل ملاحظہ ہو: امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ایک جماعت نے موصول بیان کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔ حدیث کو موصول بیان کرنے والے: موصول بیان کرنے والے: مکی بن ابراہیم، سعد بن الصلت، قاضی ابو یوسف اور ابو یحی حمانی ہیں: 1 مکی بن ابراہیم (ثقۃ ثبت۔ التقریب: ۷۷۴۰) ان کی روایت سنن دارقطنی (۱/ ۱۶۷، ح: ۲۲)، الکامل لابن عدی (۳/ ۱۰۲۷)، الخلافیات للبیھقی (۲/ ۳۹۲) میں ہے۔ 2 سعد بن الصلت (الإمام المحدث الکوفی، سیر أعلام النبلاء: ۹/ ۳۱۷) ان کی روایت أسد الغابۃ لابن الأثیر الجزری (۴/ ۳۹۱) میں ہے۔ 3 قاضی ابو یوسف، تلمیذ الإمام أبی حنیفہ، ان کی روایت کتاب الآثار لأبی یوسف (ص: ۲۸، رقم: ۱۳۵)، الکامل لابن عدی (۳/ ۱۰۲۷)، الخلافیات (۲/ ۳۹۲) میں ہے۔ 4 ابو یحییٰ الحمانی عبد الحمید بن عبدالرحمن (صدوق یخطیٔ، التقریب: ۴۱۹۶) ان کی روایت الکامل لابن عدی (۳/ ۱۰۲۷)، الخلافیات (۲/ ۳۹۲، رقم الحدیث: ۷۲۷) میں ہے۔
Flag Counter