Maktaba Wahhabi

577 - 630
سے مرسلاً مروی ہے اور متن میں قہقہہ کا ذکر کیا ہے حالانکہ ابو العالیہ کی حدیث میں ضعف اور ارسال کے باوجود قہقہہ کا ذکر نہیں ہے۔ ابن سیرین اور خالد الحذاء کی متابعت ہشام بن حسان (سنن دارقطنی: ۱/ ۱۷۰، ح: ۳۴۔ ۳۷، الکامل لابن عدی: ۳/ ۱۰۲۹)، ایوب السختیانی (۱/ ۱۶۸۔۱۶۹، ح: ۲۹)، مطر (دارقطنی (۱/ ۱۶۹، ح: ۳۱) اور حفص بن سلیمان المنقری (سنن الدارقطنی: ۱/ ۱۶۹، ح: ۳۲) وغیرہ نے کی ہے۔ حفصہ بنت سیرین کی متابعت ابو ہاشم (سنن الدارقطنی: ۱/ ۱۷۰، ح: ۳۸۔ ۴۲، الکامل لابن عدی: ۳/ ۱۰۲۸) اور قتادہ (سنن الدارقطنی: ۱/ ۱۶۳، ح: ۵۔۹، الخلافیات: ۲/ ۳۷۶۔۳۷۸، رقم: ۶۹۵۔۶۹۶، الکامل: ۳/ ۱۰۲۸) نے کی ہے۔ گویا یہ حدیث مرسل ہے۔ امام حسن بصری بھی ابو العالیہ کی طرح اسے مرسل ہی بیان کرتے ہیں۔ مخالفت کی ایک اور زبردست دلیل: امام حسن بصری کے انتہائی خاص شاگرد، بلکہ اپنی زندگی کا ایک عرصہ آپ کی خدمت اور رفاقت میں گزارنے والے راوی ہشام بن حسان ازدی ہیں۔ جنھوں نے اس روایت کو امام ابو حنیفہ کے خلاف امام حسن بصری سے مرسلاً ہی بیان کیا ہے۔ حافظ دارقطنی رحمہ اللہ نے حضرت حسن بصری کی اسی مرسل روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ سنن الدارقطنی (۱/ ۱۶۵، ح: ۱۴) ہشام نے حسن بصری سے سنا ہے یا نہیں، اس میں اختلاف ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
Flag Counter