Maktaba Wahhabi

578 - 630
’’ثقۃ من أثبت الناس في ابن سیرین، وفي روایتہ عن الحسن وعطاء مقال لأنہ قیل: کان یرسل عنہما۔‘‘(التقریب:۸۲۰۵) ’’کہ ہشام ثقہ ہیں، ابن سیرین سے روایت کرنے میں تمام راویوں سے اثبت ہیں، اور ان کی حسن (بصری) اور عطاء سے روایات میں کلام ہے۔ منقول ہے کہ وہ ان دونوں سے ارسال کرتے تھے۔‘‘ ہشام کا حسن بصری سے سماع: جبکہ صحیح اور راجح یہ ہے کہ ان کا حسن بصری سے سماع ثابت ہے۔ اس کے تین دلائل ہیں: اولاً: شیخ الاسلام امام بخاری رحمہ اللہ نے ان کا حسن بصری سے سماع ثابت کیا ہے۔ (التاریخ الکبیر، ج:۸، ص:۱۹۷، ترجمہ: ۲۶۸۹) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور امام ابونعیم رحمہ اللہ تو فرماتے ہیں: ’’ ہشام دس برس تک حسن بصری کی رفاقت میں رہے۔‘‘ (العلل ومعرفۃ الرجال لأحمد بن حنبل، ج:۱، ص:۲۴۶، فقرہ: ۱۳۹۸ دوسرا نسخہ، ج:۱، ص:۲۱۸، فقرہ:۱۳۹۸۔ وحلیۃ الأولیاء لأبي نعیم، ج:۶، ص:۲۶۹) ثانیاً: امام بخاری، امام مسلم، امام ترمذی، امام ابن خزیمہ، امام ابن حبان اور امام حاکم رحمہم اللہ نے ہشام کی حسن بصری سے روایات کی تصحیح کی ہے۔ 1 امام بخاری رحمہ اللہ ، دیکھئے: ہدی الساري لابن حجر (ص: ۴۴۸ ) 2 امام مسلم رحمہ اللہ (ح:۶/۱۶۴۸، دارالسلام: ۴۲۶۲ و ۶۴/ ۱۸۵۴ دارالسلام: ۴۸۰۳) 3 امام ترمذی رحمہ اللہ ۔ سنن الترمذی (ح: ۱۷۵۶، ۲۲۶۵ وقال: حسن صحیح)
Flag Counter