Maktaba Wahhabi

59 - 630
حسن کی تاریخ: حُسن کے لغوی معنی خوبصورتی کے ہیں، جس کا متضاد قُبح (بد صورت) ہے۔ متقدمین کے ہاں حدیث کی دو قسمیں تھیں:1. صحیح۔2. ضعیف۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور ان سے پہلے علماء میں حدیث کی دو قسمیں معروف تھیں:1. صحیح۔2. ضعیف۔ ان کے ہاں ضعیف (حدیث ): 1.ضعیفٌ، متروکٌ لا یحتج بہ اور 2.ضعیفٌ حسنٌ کی طرف تقسیم ہوتی تھی۔۔۔ سب سے پہلے حدیث کی تین اقسام: صحیح، حسن، ضعیف متعارف کروانے والے امام ترمذی رحمہ اللہ ہیں۔‘‘ مجموع الفتاوی (۱/ ۲۵۱۔۲۵۲، ۱۸/ ۲۳، ۲۵، ۲۴۸، ۲۴۹)، منھاج السنۃ النبویۃ لابن تیمیۃ (۴/ ۳۴۱۔۳۴۲) یہی رائے دیگر بہت سے محدثین کی ہے، ملاحظہ فرمائیں: تقسیم الحدیث إلی صحیح و حسن و ضعیف بین واقع المحدثین و مغالطات المتعصبین للدکتور ربیع بن ھادي المدخلی، والحدیث الحسن لذاتہ ولغیرہ للدکتور خالد: (۴/ ۱۷۶۷۔۱۷۷۹) و مقدمۃ کتاب: تحسین الحدیث النبوي الشریف بالغرب الإسلامي تألیف: محمد بوعیاد (ص: ۲۳۔ ۲۶ ) وغیرہ۔ امام ترمذی رحمہ اللہ کی تعریف اپنے مقام پر آئے گی۔ إن شاء اللہ تعالیٰ متقدمین کے ہاں حسن: امام ترمذی رحمہ اللہ سے قبل ناقدینِ فن احادیث پر حسن کا اطلاق کرتے تھے، مگر
Flag Counter