Maktaba Wahhabi

599 - 630
شواہد اب اس حدیث کے شواہد ملاحظہ فرمائیں: پہلا شاہد: حدیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا : امام بزار اور امام ابن عبدالبر رحمہما اللہ نے ’’ابن لھیعۃ عن جعفر بن ربیعۃ، عن عبد اللّٰه بن عبد اللّٰه بن الأسود، عن عروۃ، عن عائشۃ‘‘ کی سند سے مرفوعاً یہ الفاظ بیان کیے ہیں: ’’ما بعث النبي إلا کان لہ من العمر نصف عمر الذي قبلہ وقد بلغت نصف عمر الذي قبلي، فبکیت۔‘‘ (کشف الأستار للہیثمی: ۱/ ۳۹۸، ح: ۸۴۶، التمھید: ۱۴/ ۱۹۹، ۲۰۰، موسوعۃ شروح الموطأ: ۲۲/ ۲۶۱، الذریۃ الطاہرۃ للدولابي، رقم: ۱۷۸) مذکورہ سند کا آخری راوی ابن لہیعہ متکلم فیہ ہے، بعض محدثین نے انھیں مختلطین میں بھی شمار کیا ہے اور ان کے اختلاط کے پیشِ نظر ان کے شاگردوں کی تقسیم بندی کی ہے، یعنی جنھوں نے اختلاط سے پہلے سنا ہے ان کی روایت صحیح تسلیم کی جائے گی اور بعد از اختلاط روایت کرنے والوں کی روایت ضعیف ہوگی۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ موصوف اختلاف سے قبل ہی سیء الحفظ تھے اور اختلاط کی وجہ سے ان کے ضعف میں مزید اضافہ ہوگیا، دوسرا یہ کہ وہ روایت اور سماعِ حدیث کے معاملے میں بے اعتنائی کا مظاہرہ کرتے تھے، جس کی تفصیل ہمارے مضمون ’’احادیثِ فضیلت شب براء ت اور امام البانی رحمہ اللہ ‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter