Maktaba Wahhabi

606 - 630
خاتم النبیین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے کی عمر ۳۰ سال، اس کے بعد والے کی عمر ۱۵ سال، اس کے بعد آنے والے کی عمر ساڑھے سات سال۔۔۔ بنتی ہے، جس کا کوئی مرزائی قادیانی/ ختم نبوت کا منکر بھی قائل نہیں ہے، لہٰذا اس ضعیف اور ناقابلِ اعتبار روایت سے منکرینِ ختم نبوت کا استدلال باطل ہے۔ قرآن، احادیثِ صحیحہ اور اجماع سے ثابت ہے کہ نبیٔ کریم سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا۔ علمی سرقہ کی نشاندہی: عجب ستم ظریفی ہے کہ بعض لوگ دوسروں کی کاوشوں کو اپنی محنتیں باور کرانے کے درپے ہیں۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ ہمارے اس مضمون کو ایک صاحب نے اپنے نام سے من و عن انٹرنیٹ پر شائع کیا۔ محض عنوان تبدیل کر دیا، تاکہ کلنک کا ٹیکا نہ لگے۔ نیا عنوان ’’انبیاء کی عمروں میں تضعیف و تنصیف‘‘ تجویز کرنا پڑا۔ چند تمہیدی سطور اپنی طرف سے رقم کیں۔ آگے راقم کا مضمون شروع کر دیا۔ راقم اثیم کی طرف اس کی نسبت تو کجا، اشارہ تک بھی گوارہ نہ کیا اور اسے اپنی کدّ و کاوش باور کرایا۔ یحبون أن یحمدوا بما لم یفعلوا کی عملی تصویر بننا پسند کر لیا۔ واللہ المستعان۔ یہ مضمون راقم نے محترم زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے حکم سے ۲۰۰۷ء میں لکھا، جسے انھوں نے اپنے مؤقر جریدہ ماہنامہ ’’الحدیث‘‘ (شمارہ :۴۴ جنوری ۲۰۰۸ء) میں شائع کیا۔
Flag Counter