Maktaba Wahhabi

633 - 630
بارہواں مقالہ: ڈاڑھی کا خلال اور حدیث حضرت عثمان رضی اللہ عنہ الحمد للّٰه رب العالمین، والصلوۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء وخاتم المرسلین محمد المصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وسلم أما بعد: دورانِ وضو میں انگلیوں سے ڈاڑھی کا خلال سنت ہے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حدثنی یحیٰ بن موسیٰ: حدثنا عبد الرزاق عن إسرائیل، عن عامر بن شقیق، عن أبي وائل، عن عثمان بن عفان: أن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم کان یخلل لحیتہ۔ ھذا حدیث حسن صحیح‘‘ ’’حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ڈاڑھی کا خلال کرتے تھے۔‘‘ یہ حدیث جامع ترمذی کے علاوہ صحیح ابن خزیمۃ (۱/ ۷۸، حدیث: ۱۵۱، ۱۵۲) صحیح ابن حبان (۱/ ۲۰۶، حدیث: ۱۰۷۸) المنتقی لابن الجارود (۱/ ۷۲، حدیث: ۷۲) الأحادیث المختارۃ للمقدسي (۱/ ۴۶۹ وما بعدھا، حدیث: ۳۴۲، ۳۴۴، ۳۴۵، ۳۴۶) وغیرہ میں ہے۔ اس کی مرکزی سند ’’إسرائیل عن عامر بن شقیق ۔۔۔‘‘ سے شروع ہوتی ہے، جس کے راویان پر تبصرہ پیشِ خدمت ہے۔
Flag Counter