Maktaba Wahhabi

638 - 630
3 امام ابو حاتم: ’’ڈاڑھی کے خلال کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث ثابت نہیں۔‘‘ (العلل لابن أبي حاتم، فقرۃ: ۱۰۱) 4 امام ابن المنذر: انھوں نے بھی اس حدیث کی صحت میں شبہ کا اظہار کیا ہے۔ (الأوسط: ۲/ ۱۰) 5 امام ابن عبدالبر: ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعدد سندوں سے مروی ہے کہ آپ نے وضو میں اپنی ڈاڑھی کا خلال کیا، وہ سبھی ضعیف ہیں۔‘‘ (التمھید: ۲۰/ ۱۲۰، الاستذکار: ۲/ ۱۸) 6 حافظ ابن حزم رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے۔(المحلی: ۲/ ۳۶) خلاصہ: محدثین کے سبھی آرا کو سامنے رکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حدیث حسن لذاتہ اور قابلِ حجت ہے۔
Flag Counter