Maktaba Wahhabi

122 - 391
بنارس سے باعانت حافظ عبدالرحمان صاحب بن حافظ سلیمان صاحب مبارکپوری حیدر آبادی طبع ہوا، مگر اس پر تاریخ طباعت نہیں ہے۔ 7. تحقیق الکلام في وجوب القراء ۃ خلف الإمام: قراء ۃ فاتحہ خلف الامام کے معرکۂ آرا مسئلہ پر یہ کتاب مشتمل ہے، جو اپنے موضوع پر نہایت جامع اور مکمل ہے اور اسلوب تحریر نہایت شستہ اور عام فہم ہے۔ اردو زبان میں اس جیسی اس سے قبل، بلکہ بعد میں بھی کوئی کتاب نہیں۔ یہ کتاب دو حصوں میں ہے۔ پہلا حصہ ۱۳۲۰ھ/ ۱۹۰۲ء میں لکھا گیا اور تقریباً اِسی سال ۱۰۸ صفحات میں شائع ہوا۔ جس میں وجوب قراء ۃ فاتحہ خلف الامام کا اثبات نہایت شرح و بسط سے بیان ہوا ہے۔ دوسرے حصے میں مانعین کے دلائل باردہ کا مکمل و مدلل جواب ہے۔ یہ حصہ پہلی بار ۱۳۳۵ھ/ ۱۹۱۶ء میں زیورِ طبع سے آراستہ ہوا۔[1] اس کے بعد اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے، بلکہ اب تو اس کا عربی میں ترجمہ بھی شائع ہو چکا ہے۔ 8. القول السدید فیما یتعلق بتکبیرات العید: نمازِ عید میں تکبیرات کتنی ہیں، اس رسالے میں اسی مسئلے کی وضاحت کی گئی ہے، جو ایک مقدمہ اور دو ابواب اور خاتمہ پر مشتمل ہے۔ مقدمہ میں بتلایا گیا ہے اکثر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام اور ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ کا مسلک یہ ہے کہ عیدین میں بارہ تکبیریں ہیں۔ پہلے باب میں اسی کا اثبات ہے اور دوسرے باب میں مسلک احناف کے دلائل کا تجزیہ ہے۔ خاتمہ میں نمازِ عید کے دیگر مسائل کا ذکر ہے۔ پورا رسالہ سوال و جواب کے انداز پر لکھا گیا ہے۔ اس کا غالباً پہلا ایڈیشن متوسط سائز کے ۴۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ جو مطبع کلیمی کلکتہ سے شائع ہوا تھا، جس پر سنِ طباعت نہیں لکھا
Flag Counter