Maktaba Wahhabi

133 - 391
19. إرشاد الھائم إلی منع خصاء البھائم: یہ رسالہ جانوروں کے خصی نہ کرنے کے موضوع پر ہے۔ (مقدمہ) 20. رسالۃ في رفع الیدین للدعاء بعد الصلوات المکتوبۃ: یہ رسالہ فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے متعلق ہے، مگر نامکمل ہے۔ (مقدمہ) 21. رسالۃ في مسائل العشر: عشر کے مسائل سے متعلق یہ رسالہ ہے، مگر نامکمل ہے۔ (مقدمہ) 22. تنقید الجوہر النقي: یہ علامہ ماردینی کے الجوہر النقی پر تنقید ہے۔ خود محدث مبارکپوری نے اس کا ذکر کیا ہے، چنانچہ علامہ ماردینی کے موقف کی کمزوری واضح کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’جوہر النقی کی حقیقت اچھی طرح سے اس وقت ظاہر ہو گی، جب ہمارا رسالہ تنقید الجوہر چھپ کر شائع ہو گا۔‘‘[1] ان شاء اللّٰه تعالیٰ یہ رسالہ کہاں ہے اور کیسا ہے، کچھ خبر نہیں۔ مولانا عبدالسمیع مرحوم نے فرمایا ہے اپنے برنامج میں انھوں نے کچھ مباحث لکھے تھے۔ بیماری اور قلت فرصت کی بنا پر اس کی تکمیل نہیں کر پائے۔[2] 23. شرح موطأ: آخر عمر میں موطأ امام مالک کی مبسوط شرح لکھنے کا قصد کیا تھا، جس کا کچھ مواد جمع بھی کیا تھا، مگر عمر نے وفا نہ کی۔[3]
Flag Counter