Maktaba Wahhabi

142 - 391
مرزا غلام احمد، حضرت قاضی صاحب رحمہ اللہ کی اس پیش گوئی کے بعد دس سال زندہ رہے کہ ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء میں وہ واصلِ جہنم ہوئے، مگر انھیں حجِ بیت اللہ نصیب نہ ہو سکا۔ بہرحال عرض یہ کرنا تھا کہ اس موضوع پر سب سے پہلے مرزا قادیانی کا محاسبہ کرنے والے بحمد اللہ علمائے اہلِ حدیث تھے۔ حیاتِ مسیح علیہ السلام کے موضوع پر گو بہت سی کتابیں لکھی گئیں، لیکن ان میں سب سے زیادہ مستند، مدلل اور ٹھوس علمی حوالہ جات پر مبنی کتاب حضرت مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی مرحوم کی ’’شہادت القرآن‘‘ ہے۔ شہادت القرآن سے میرا تعارف: ۱۹۶۴ء کی بات ہے کہ ہیچمداں ابتدائی کتب کی تعلیم کے بعد الجامعۃ السلفیہ لائل پور حاضر ہوا۔ دورانِ سال ایک پمفلٹ ملا جس میں حیات مسیح علیہ السلام کے مسئلے پر بحث تھی۔ یہ تو یاد نہیں کہ اس کا مصنف کون تھا۔ مگر اتنی بات ذہن میں تازہ ہے کہ اس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بارے میں دو درجن سے زائد آیاتِ قرآنیہ سے استدلال کیا گیا تھا۔ طبیعت میں ابتدا ہی سے تجسس و تحقیق کا عنصر تھا۔ میں نے اس
Flag Counter