Maktaba Wahhabi

219 - 391
آپ، حضرت الاستاذ کے علم و فضل، بالخصوص علمِ حدیث و رجال میں ان کی وسعتِ معلومات کے معترف ہی نہیں، مداح تھے اور بسا اوقات احادیث کی تتبع و تلاش کے لیے ان کی طرف رجوع بھی کرتے۔ رحمھما اللّٰه رحمۃ واسعۃ صبر و استقلال: مسلسل بیس اکیس سال حضرت مولانا سے تعلقِ خاطر رہا، اس طویل عرصے میں آپ کو جلوت میں بھی دیکھا اور خلوت میں بھی، سفر و حضر میں بھی۔ فیصل آباد جب بھی تشریف لاتے، اس ناکارہ کو ہمیشہ یاد رکھتے، بلکہ دو بار گھر تشریف لائے اور رات کا قیام بھی فرمایا۔[1] علم و فضل کے ساتھ ساتھ جو اوصاف آپ میں نظر آئے، اُن میں سے ایک نمایاں وصف آپ کا صبر و استقلال تھا۔ ساری زندگی فقیرانہ انداز
Flag Counter