Maktaba Wahhabi

223 - 391
پاس ہے اور کیا اس کا حصول ممکن ہے؟ انھوں نے فرمایا کہ نسخہ جناب پروفیسر خالد علوی صاحب کے پاس ہے، مگر وہ آج نہیں مل سکتا، لیکن جب میرا اشتیاق و اصرار حد سے بڑھا تو آپ مجھے ساتھ لے کر علوی صاحب کے ہاں تشریف لے گئے، وہ ان دنوں اندرون بھاٹی گیٹ رہتے تھے۔ مغرب کی نماز کے بعد ان کے ہاں پہنچے، ملاقات پر آنے کا مدعا بیان فرمایا تو لمحہ بھر کی تاخیر کے بغیر انھوں نے ’’النکت‘‘ لا کر پیش کر دی، جسے حضرت مولانا رحمہ اللہ نے میرے سپرد کر دیا اور یوں اس کا مطالعہ بھی آپ ہی کی نظرِ عنایت کی بنا پر کر سکا۔ إتحاف النبیہ: رہی بات اس فن میں آپ کے حسنِ ذوق کی تو اس سلسلے میں اگر ’’إتحاف النبیہ فیما یحتاج إلیہ المحدث والفقیہ‘‘ کے علاوہ اور کوئی خدمت نہ ہوتی
Flag Counter