Maktaba Wahhabi

315 - 391
مولانا عبدالغفار حسن محدث عمر پوری رحمہ اللہ دورِ حاضر میں، جسے اب تو ماضی قریب کہنا چاہیے، جن اساطینِ علم سے یہ ہیچمداں متاثر ہوا اور جن کی شرافت، متانت نے دل پر اثر کیا ان میں ایک حضرت مولانا عبدالغفار حسن عمر پوری ۔نور اللّٰه مرقدہ۔ تھے۔ حضرت موصوف سے گو اس ناکارہ کو باقاعدہ شرفِ تلمذ نہیں۔ تاہم ان کی مجلسوں میں بیٹھنے، ان کی گفتگو سننے اور مختلف علمی مسائل پر ان سے تبادلہ خیال کرنے اور ان سے استفادہ کا موقعہ ضرور ملا۔ حضرت مولانا جن ایام میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر تھے، جب اجلاس سے واپس تشریف لاتے تو پیش آمدہ مسائل کے بارے میں اس عاجز کو طلب فرماتے، بلکہ ایک دو بار تو خود زحمت کر کے ادارۃ العلوم الاثریہ میں تشریف لائے۔ جن دنوں حضرت مولانا ’’عظمتِ حدیث‘‘ کی جمع و ترتیب میں مصروف تھے۔ راقم سے حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کی ’’حجیتِ حدیث‘‘ طلب فرمائی۔ اس کا مطالعہ کیا اور جابجا اس پر پنسل سے نشان لگائے، بلکہ تین چار حوالے کتاب کی جلد پر بطور یادگار بھی نقل کیے۔ حتی کہ کتاب کی صفحہ بندی میں ۹۹ کے بعد جو غلطی تھی اسے بھی درست کیا۔ چنانچہ صفحہ: ۹۹ کے بعد ۱۱۰ دراصل ۱۰۱ ہے اور ۱۰۱ حقیقتاً ۱۰۰ ہے۔ حضرت سلفی رحمہ اللہ کی ’’حجیتِ حدیث‘‘ پہلی بار ۱۴۰۱ھ مطابق ۱۹۸۱ء میں اسلامک پبلشنگ ہاؤس لاہور سے جناب منیر احمد صاحب کی کوششوں سے طبع ہوئی اور اس
Flag Counter