Maktaba Wahhabi

337 - 391
مناظرِ اسلام مولانا محمد رفیق مدن پوری رحمہ اللہ کی یاد میں سرزمینِ فیصل آباد میں جن حضرات نے ماضی قریب میں دعوت و تبلیغ اور کتاب و سنت کے پرچم کو سربلند رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور سنتِ صحیحہ کی روشنی کو مدہم نہیں ہونے دیا ان میں ایک نمایاں نام حضرت مولانا محمد رفیق مدن پوری ۔رحمہ اللّٰه ونور مرقدہ۔ کا ہے۔ مدن پورہ، فیصل آباد کے شمال مغرب میں معروف محلہ ہے۔ پاکستان بننے سے پہلے یہ ساری جگہ ’’مدن رام‘‘ نامی ایک ہندو کی تھی اور وہ اسے پلاٹ کی صورت میں تقسیم کر رہا تھا، اسی اثنا میں پاکستان بن گیا۔ ’’مدن رام‘‘ تو بھارت منتقل ہو گیا مگر اس کے نام سے یہ محلہ معروف ہو گیا۔ اسی محلے میں ہمارے ممدوح مولانا محمد رفیق اور خطیبِ فیصل آباد حضرت مولانا عبدالغفور فروکش ہوئے، مگر ثانی الذکر محلہ ناظم آباد میں مسلسل تقریباً پچاس سال سے خطابت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جس کی بنا پر وہ ’’مدن پوری‘‘ کی بجائے ’’ناظم آبادی‘‘ معروف ہیں، بلکہ ملک بھر کے جماعتی حلقوں میں ان کی یہی جان پہچان ہے۔ مولانا مدن پوری کے والدِ گرامی کا نام مولانا سراج الدین تھا۔ نہایت پارسا اور متدین بزرگ تھے۔ تصویر سے انھیں سخت نفرت تھی اور وہ اسے حرام سمجھتے تھے، اسی
Flag Counter