Maktaba Wahhabi

124 - 462
بن ابی ہند کو متن میں ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ ’’ولم یذکر الرابع‘‘ کے الفاظ بھی جوں کے توں رہنے دیے ہیں۔ جس سے ناظرین اندازہ لگا سکتے ہیں کہ طبع جدید کے ناشرین نے اس کی تصحیح کا کس قدر اہتمام کیا ہے۔ حدیث قلتین اور سنن دارقطنی: سنن دارقطنی کے بعض مقامات خصوصیت کے حامل ہیں، جن میں ایک مقام ’’حدیث قلتین‘‘ کے جملہ طرق کی وضاحت ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کے علاوہ اگرچہ دیگر محدثین نے بھی متعدد طرق سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ تاہم اس کے جمیع طرق کا جو استیعاب امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کیا ہے کسی دوسری کتاب میں اس کا ملنا مشکل ہے۔ اسی بنا پر متاخرین نے اس سلسلہ میں جس قدر ابحاث قلمبند کی ہیں وہ کسی بھی صورت امام دارقطنی رحمہ اللہ کی سنن سے مستغنی نہیں ہو سکے اور اس ایک حدیث کے بیان کرنے میں امام موصوف کی ثقاہت اور قوتِ حافظہ کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز فرماتے ہیں: ’’حدیث قلتین کی اسانید کا بڑی کثرت سے احاطہ کیا ہے، چنانچہ اس کی چون (۵۴) اسانید ذکر کی ہیں۔ ازاں جملہ نو اسانید سے یہ الفاظ منقول ہیں: ’’إذا کان الماء أربعین قلۃ‘‘ اور ان میں سے اول جابر رضی اللہ عنہ بن عبداللہ سے مروی ہے اور ان اسانید کی تضعیف بھی کی ہے۔ باقی ابن عمر سے مروی ہے اور ان میں بھی بعض روایات میں تو ’’لم ینجس‘‘ کے الفاظ واقع ہیں اور بعض میں ’’لم ینجسہ بشیء‘‘ آیا ہے۔ رہے دوسرے پینتالیس (۴۵) طریق جن میں ایک ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے ہے اور وہ اس حدیث کو ان الفاظ سے بیان کرتے ہیں:
Flag Counter