Maktaba Wahhabi

134 - 462
جم الفوائد إلا أن کتاب العلل لابن أبي حاتم أحسن ترتیباً وأقرب لاستفادۃ الناس منہ‘‘[1] امام ابن ابی حاتم رحمہ اللہ کی یہ کتاب دو جلدوں میں نو سو (۹۰۰) سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ فاضل محمد نصیف رئیس جدہ کی کوشش سے مصر سے شائع ہو چکی ہے۔ اگر اس کا تفصیلی انڈکس ہوتا تو افادیت کو مزید چار چاند لگ جاتے۔ حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے اس میں تین ہزار معلول احادیث ذکر کی ہیں جو دراصل ان اسئلہ و اجوبہ پر موقوف ہیں، جو انھوں نے وقتاً فوقتاً اپنے والدِ محترم اور امام ابو زرعہ الرازی رحمہم اللہ سے کیے تھے۔ علامہ الکتانی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ حافظ ابن عبدالہادی رحمہ اللہ نے اس کی شرح لکھنا شروع کی تھی، لیکن وہ اسے مکمل نہیں کر سکے۔ اس کا ایک جز طبع ہوا ہے۔[2] 8. امام مسلم رحمہ اللہ بن حجاج القشیری (م ۲۶۱ھ): امام بخاری رحمہ اللہ کے مشہور شاگرد اور ’’الصحیح‘‘ کے مصنف ہیں۔ بعض اہلِ علم کا خیال ہے کہ اس فن پر سب سے پہلے انھوں ہی نے کتاب لکھی ہے۔ چنانچہ محب الدین الخطیب کتاب العلل لابن ابی حاتم کے مقدمہ میں لکھتے ہیں: ’’أول من صنف فیہ ما نعلم الإمام مسلم بن حجاج القشیري صاحب الجامع الصحیح‘‘[3] لیکن ان کا یہ خیال محلِ نظر ہے۔
Flag Counter