Maktaba Wahhabi

155 - 462
بن ہادی الوادعی رحمہ اللہ کی تحقیق سے شائع ہو گئی ہے۔ والحمد للّٰه علی ذلک تنبیہ: علامہ کشمیری رحمہ اللہ نے مذکورۃ الصدر عبارت میں جس حدیث کی طرف اشارہ کیا ہے وہ صحیح بخاری ’’کتاب التہجد، باب ما جاء في التطوع‘‘ (۱/۱۵۶) اور صحیح مسلم (۱/۲۸۷) میں ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے مقدمہ فتح الباری میں بھی اس حدیث پر بحث کرتے ہوئے اس الزام کو متن کی مثال کے ضمن میں پیش کیا ہے، لیکن ہم اس بات سے اس حد تک تو متفق ہیں کہ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے جو کلام کیا ہے وہ فی الجملہ متن سے متعلق ہے۔ رہا یہ پہلو کہ فی الواقع کیا انھوں نے اس پر کلام کیا ہے تو یہ پہلو محلِ نظر ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے جو اس روایت پر بحث کی ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں: ’’أخرجا جمیعا عنہ (أي جابر) حدیث شعبۃ عن عمرو عن جابر، إذا جاء أحدکم والإمام یخطب، قال: تابعہ روح بن القاسم، ابن بزیع عنہ، رواہ ابن جریج وحماد بن زید و ابن عیینۃ وأیوب وحبیب بن یحییٰ و ورقاء عن عمرو أن رجلا دخل المسجد فقال لہ: أصلیت‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’ہدی الساری‘‘ (ص: ۳۵۵) میں اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ ’’امام دارقطنی رحمہ اللہ کی اس عبارت سے یہ وہم ہوتا ہے کہ ابن جریج وغیرہ نے اس روایت کو مرسل ذکر کیا ہے، حالانکہ ایسا نہیں۔ حماد بن زید، سفیان بن عیینہ، ایوب اور ابن جریج رحمہم اللہ اسے موصول بھی ذکر کرتے ہیں۔ بلکہ ان کا مقصد یہ ہے کہ شعبہ رحمہ اللہ نے ابن جریج رحمہ اللہ وغیرہ کی مخالفت کی ہے، کیوں کہ اس کی روایت عموم کو متقاضی ہے کہ جو بھی مسجد میں آئے دو رکعت پڑھ کر
Flag Counter