Maktaba Wahhabi

178 - 462
والدولابي والعقیلي وابن عدي وأبي الفتح الأزدي والدارقطني والحاکم إلی غیر ذلک‘‘[1] اس مختصر مقالے میں ان جملہ محدثین کا ذکر تو بے شک طوالت کا موجب ہو گا، تاہم بعض مشہور مؤلفین اور ان کی کتابوں کا تعارف ضروری ہے۔ 1 امام محمد رحمہ اللہ بن اسماعیل بخاری (م ۲۵۶ھ): انھوں نے اس فن پر تین کتابیں لکھی ہیں: ایک ’’کتاب الضعفاء الصغیر‘‘ اور دوسری کتاب ’’الضعفاء الکبیر‘‘۔ اول الذکر ہندوستان سے دو مرتبہ طبع ہو چکی ہے اور دوسری غیر مطبوع ہے۔ تیسری کا نام ’’التاریخ الکبیر‘‘ ہے جو امام صاحب کا شاہکار ہے، یہ ہندوستان میں آٹھ مبسوط جلدوں میں شائع ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ التاریخ الاوسط، التاریخ الصغیر، الکنیٰ وغیرہ بھی ان کی تصانیف ہیں۔ 2 امام احمد رحمہ اللہ بن شعیب النسائی (م ۳۰۳ھ): ان کی اس فن پر دو کتابیں ہیں: ایک کتاب ’’الضعفاء والمتروکین‘‘ اور دوسری ’’کتاب الجرح والتعدیل‘‘ ہے۔ اول الذکر ہندوستان سے کتاب الضعفاء الصغیر للامام البخاری، کتاب المراسیل لابن ابی حاتم کے ساتھ طبع ہو چکی ہے۔ 3 ابو الفتح الازدی محمد رحمہ اللہ بن حسین (م ۳۷۴ھ): علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی کتاب کا ذکر ان الفاظ سے کیا ہے: ’’لہ مصنف کبیر في الضعفاء وھو قوي النفس‘‘[2] لیکن اس میں بعض مقامات ایسے ہیں، جن پر علما نے مواخذہ کیا ہے،[3] جس
Flag Counter