Maktaba Wahhabi

180 - 462
7 ابو اسحاق رحمہ اللہ ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی (م ۲۵۹ھ): ان کی کتاب احوال الرجال کے نام سے مشہور ہے۔ وہ چونکہ اہلِ دمشق کے مسلک (یعنی ناصبیت) کی طرف مائل تھے، جیسا کہ پہلے ہم ذکر کر آئے ہیں۔ اسی وجہ سے اہلِ کوفہ کے متعلق ان کی جرح معتبر قرار نہیں دی گئی، جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ابان بن تغلب کے ترجمہ میں تصریح کی ہے۔[1] یہ کتاب بھی اب شائع ہو گئی ہے۔ 8 امام ابو حاتم رحمہ اللہ ابن حبان البُستی: ان کی اس فن پر دو کتابیں ہیں: کتاب المجروحین اور کتاب الثقات۔ کتاب الثقات میں انھوں نے بعض ایسے راویوں کو بھی ذکر کیا ہے جن کو انھوں نے کتاب المجروحین میں داخل کیا ہے۔ علمائے فن نے ان کے اس انداز کو تساہل یا تغیرِ اجتہاد پر محمول کیا ہے۔ ان کے تشدد و تساہل کی طرف اشارہ ہم اس سے قبل کر آئے ہیں۔ وللتفصیل موضع آخر۔ امام ابن حبان کی یہ دونوں کتابیں شائع ہو گئی ہیں۔ 9 امام ابو الحسن احمد بن عبداللہ العجلی (م ۲۶۱ھ): علامہ ذہبی رحمہ اللہ سے علامہ الکتانی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے: ’’ھو کتاب مفید یدل علی سعۃ حفظہ‘‘ یہ ثقہ راویوں پر مشتمل ہے اور شائع شدہ ہے۔ 10 امام ابو احمد عبداللہ بن محمد المعروف بابن عدی رحمہ اللہ (م ۳۶۵ھ): ان کی کتاب کا نام ’’الکامل‘‘ ہے۔ یہ کتاب ساٹھ اجزا میں ۱۲ جلدوں پر مشتمل ہے، جیسا کہ علامہ الکتانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے۔ حاجی خلیفہ کشف الظنون میں فرماتے ہیں:
Flag Counter