Maktaba Wahhabi

186 - 462
7 المنظومۃ في المدلسین: اس میں مدلس راویوں کو نظم میں جمع کیا گیا ہے، اس کا بھی قلمی نسخہ میرے پاس موجود ہے۔ والحمد للّٰه علی ذلک۔ اس کے علاوہ علامہ ذہبی رحمہ اللہ کی اسی فن سے متعلق درج ذیل کتابیں ہیں: 1 المقتنیٰ في سرد الکنیٰ 2 المنظومۃ في أسماء الحفاظ 3 سیر أعلام النبلاء 4 العبر في خبر من غبر 5 طبقات الحفاظ 6 دول الإسلام 7 تجرید أسماء الصحابۃ 8 شیوخ الأئمۃ الستۃ 9 دیوان الضعفاء 10 المجرد لأسماء رجال ابن ماجہ 11 قرۃ العین في ضبط رجال الصحیحین 15 حافظ الدنیا احمد بن علی العسقلانی المعروف بابن حجر رحمہ اللہ (م ۸۵۲ھ): انھوں نے بھی اس فن پر متعدد کتابیں لکھی ہیں، جن میں سے درج ذیل زیادہ مشہور ہیں: 1 تہذیب التہذیب: یہ علامہ المزی رحمہ اللہ کی تہذیب کا اختصار ہے اور یہی وہ کتاب ہے کہ متاخرین
Flag Counter