Maktaba Wahhabi

209 - 462
ذکر پہلے گزر چکا ہے۔ کیوں کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے جس روایت کو نقل کیا ہے وہ بطریق ’’عبد اللّٰه بن المبارک عن سعید بن عامر الضبعي عن أشعث عن الحسن‘‘ ہے۔ عبداللہ بن مبارک اور سعید الضبعی معاصر ہیں، البتہ سعید الضبعی کا ابن المبارک سے روایت کرنا محلِ نظر ہے۔ واللّٰه أعلم 53 المستخرج علی الصحیح: حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے تذکرۃ الحفاظ (۲/۲۷۵) میں اس کا ذکر یوں کیا ہے۔ ’’وقد احتج بہ عامۃ من خرج الصحیح کالإسماعیلي والدارقطني‘‘ ممکن ہے کہ یہ الالزمات ہی کا دوسرا نام ہو، کیوں کہ ان دونوں کا مضمون بظاہر ایک ہی معلوم ہوتا ہے۔ واللہ أعلم 54 الغیلانیات: لسان المیزان (۲/۳۶۸) الرسالۃ المستطرفہ (ص: ۷۸) زرکلی (۷/۲۴۷) تاج العروس (۸/۵۴)۔ 55 شیوخ البخاري: تہذیب التہذیب (۱/۸۵) و (۴/۳۳۵)۔ 56 الرواۃ عن الشافعي: ایضاً (۱/۹۰) 57 شیوخ الشافعي: اس کا ذکر امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’کتاب بیان الخطأ من أخطأ علی الشافعي‘‘ میں کیا ہے۔
Flag Counter