Maktaba Wahhabi

210 - 462
58 أحادیث النزول: جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا ہر رات آسمانِ دنیا پر آنے کی روایات کو جمع کیا گیا ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے ﴿وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ ﴾ [آل عمران: ۱۷] الآیۃ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ’’وقد أفرد الحافظ أبو الحسن الدارقطني في ذلک جزأً علی حدۃ فرواہ من طرق متعددۃ‘‘[1] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کا ذکر یوں کیا ہے: ’’قالہ في کتاب السنۃ لہ في أحادیث النزول‘‘[2] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے شرح حدیث النزول (ص: ۵۱) میں بھی اس کتاب کا ذکر کیا ہے۔ یہ کتاب اب شائع ہو گئی ہے۔ 59 أحادیث الموطأ واتفاق الرواۃ عن مالک واختلافہم فیھازیادۃ ونقصاً: الموطأ جو امام مالک رحمہ اللہ کی مشہور کتاب ہے، اس کے متعدد نسخوں کی بنا پر ان میں جو اختلاف تھا امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس کو ملحوظ رکھتے ہوئے متفق علیہ اور مختلف فیہ روایات کی اس میں نشاندہی کی ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ذکر ما أسند مالک مما روی عنہ في الموطأ علی اختلاف الرواۃ عنہ فیہ بذکر اختلافھم واتفاقھم وانفراد بعضھم
Flag Counter