Maktaba Wahhabi

211 - 462
عن بعض بالروایۃ عنہ دون غیر الموطأ من حدیثہ‘‘[1] امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے امام مالک رحمہ اللہ کے شیوخ کے اعتبار سے ان روایات کو ذکر کیا ہے اور اس کی بھی صراحت کی ہے کہ اس سے امام مالک رحمہ اللہ نے موطا میں کتنی اور کہاں کہاں روایات لی ہیں۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کی یہ کتاب شیخ محمد زاہد کوثری کی کوشش سے مصر سے طبع ہو چکی ہے۔ 60 حاشیۃ سنن الدارقطنی للدارقطنی: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس حاشیہ کا ذکر لسان المیزان (۴/۱۲۳۔۱۵۲) اور تہذیب التہذیب میں متعدد مقامات پر کیا ہے۔ التلخیص الحبیر (ص: ۵۶) ہند میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔ 61 شیوخ مسلم: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تہذیب التہذیب (۹/۱۰۰) میں اس کا ذکر کیا ہے۔ 62 تعلیقات الدارقطني علی المجروحین لابن حبان: یہ کتاب پہلے المجروحین جلد اول مطبوعہ ہند کے حاشیہ میں شائع ہونی شروع ہوئی تھی، مگر یہ طبع مکمل نہ ہو پائی۔ اب یہ علیحدہ شیخ خلیل بن محمد العربی کی تحقیق سے شائع ہو گئی ہے۔ یہ ہیں امام دارقطنی رحمہ اللہ کی وہ گراں قدر تصانیف جن کا علم سرِدست ہمیں تتبع و تلاش سے ہوا۔ نامعلوم ان کے علاوہ کس کس موضوع پر کتنی اور کس قدر کتابیں تالیف کی ہوں گی۔ علامہ عراقی رحمہ اللہ ان کی تصنیفات کے متعلق لکھتے ہیں: ’’ولہ مصنفات یطول ذکرھا‘‘ اور اسی پر ہم اس داستان کو ختم کرتے ہیں۔
Flag Counter