Maktaba Wahhabi

219 - 462
مولدو مسکن اور ابتدائی حالات: تمام تذکرہ نویس اس بات پر متفق ہیں کہ سندھ کے علاقہ بکر[1] کے اطراف میں عادل پور نامی ایک گاؤں میں آپ پیدا ہوئے۔ بعض نے بکر کو بھکر بھی لکھا ہے۔ معروف سیاح محمد ابن بطوطہ جب ۷۳۴ھ میں سندھ کی سیاحت کے لیے آئے تو وہ یہاں بکر بھی پہنچے جسے انھوں نے ’’بکار‘‘ لکھا ہے، جیسے ’’اوچ‘‘ کو ’’اوجہ‘‘ لکھا ہے اور قاضی ابو حنیفہ، شیخ شمس الدین محمد شیرازی اور شیخ صدر الدین حنفی رحمہم اللہ سے ملاقات کی۔[2] ان دنوں سندھ میں ضلع سکھر تعلقہ گھوٹکی سے تقریباً سات آٹھ میل دور جنوب کی طرف عادل پور نام کا ایک چھوٹا سا قدیمی قصبہ ہے اور غالباً اسی ’’عادل پور‘‘ کو آپ کے مولد ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس میں آج بھی درس گاہ کے آثار پائے جاتے ہیں اور اس کے گرد و نواح میں علامہ سندھی رحمہ اللہ کی قوم چاچڑ کی بستیاں آج بھی موجود ہیں۔ واللّٰه أعلم سنِ پیدایش میں تذکرہ نگار خاموش ہیں، بلکہ آپ کے ابتدائی حالات بھی پردۂ خفا میں ہیں۔ کسے معلوم تھا کہ سندھ کے دیہات کا یہ نوجوان کسی دن علم کا درخشاں ستارہ ہو گا۔ صرف اتنا پتا چلتا ہے کہ سنِ شعور کو پہنچتے ہی علم کے حصول کے لیے سندھ کے مردم خیز اور تاریخی شہر ٹھٹھہ میں چلے گئے اور علامہ محمد معین (م ۱۱۶۱ھ۔ تلمیذ شاہ ولی اللہ و مصنف ’’دراسات اللبیب‘‘) سے شرفِ تلمذ حاصل کیا۔[3] بڑے
Flag Counter