Maktaba Wahhabi

253 - 462
دی ہے کہ علامہ سندھی کے بیس متفرق رسائل مختلف مخطوطات کی بنیاد پر ایڈٹ کیے ہیں۔ ان کے علاوہ چند اور رسائل جو سندھ کی مختلف لائبریریوں میں ہیں، کے حصول کا انتظار ہے، تاکہ ان کی بھی تحقیق و تنقیح کے ساتھ اشاعت ہو سکے۔ انھوں نے اہلِ علم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے حصول میں مدد کریں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ جلد ان کے حصول کی بھی سبیل پیدا فرما دے، تاکہ علامہ سندھی کے یہ نوادرات زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر منصہ شہود پر آجائیں۔ ان کتابوں کی اطلاع دینے پر ہم مکرر شیخ عزیر شمس حفظہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔ جزاہ اللّٰه أحسن الجزاء عنا وعن المسلمین۔ وفات: علامہ سندھی رحمہ اللہ نے (۲۶؍ صفر ۱۱۶۳ھ بمطابق جنوری ۱۷۵۰ء) کو مدینہ منورہ ہی میں رحلت فرمائی اور جنت البقیع میں دفن کیے گئے اور ان کے شاگردِ رشید علامہ بلگرامی نے ان کی تاریخِ وفات ’’رحلۃ شیخي‘‘ لکھی۔ الّٰلھم اغفرلہ وارحمہ ونور ضریحہ! بشکریہ ’’ترجمان الحدیث‘‘ (لاہور) ۱۹۷۹ء
Flag Counter