Maktaba Wahhabi

353 - 462
مولانا ندوی نے ’’نزہۃ الخواطر‘‘ (۸/۱۸۰) میں لکھا ہے کہ یہ کتاب مکمل نہیں ہوئی۔ 10. غنیۃ الألمعي: یہ رسالہ تین سوالات کا جواب ہے: 1. محدثین کی اصطلاح ’’لا یصح ھذا الحدیث‘‘ یا ’’لا یثبت ھذا الحدیث‘‘ میں کیا فرق ہے اور کیا یہ آپس میں مغایر ہیں یا ایک ہی معنیٰ میں مستعمل ہیں؟ 2. کیا سینے پر ہاتھ باندھنے کی حدیث صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے اس قول کا کیا مطلب ہے کہ ’’علیٰ صدرہ‘‘ کے الفاظ سفیان رحمہ اللہ سے بجز مؤمل بن اسماعیل کے اور کسی نے بیان نہیں کیے؟ 3. میت کی طرف سے قربانی جائز ہے اور کیا اس کا ثواب میت کو پہنچتا ہے؟ یہ رسالہ انہی مسائل کی تحقیق و تنقیح پر مشتمل ہے اور قابلِ دید ہے۔ سب سے پہلے یہ رسالہ مطبع انصاری دہلی سے ۱۳۱۱ھ میں المعجم الصغیر للطبرانی کے ساتھ طبع ہوا، جو پندرہ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد دوسری بار ۱۳۸۸ھ میں شیخ عبدالرحمان بن محمد کی تصحیح و مراجعت سے المکتبۃ السلفیہ مدینہ منورہ سے المعجم الصغیر للطبرانی کے ساتھ ہی طبع ہوا۔ حیاۃ المحدث کے مرتب نے لکھا ہے کہ حضرت ڈیانوی رحمہ اللہ کے ہاتھ سے لکھا ہوا یہ رسالہ خدا بخش پٹنہ لائبریری میں موجود ہے۔[1] 11. رسالہ در رد تعزیہ: اس رسالے کا نام ’’نزہۃ الخواطر‘‘ (۸/۱۸۰) میں رسالہ ’’في الرد علی الضرائح المتخذۃ من الخشب و الثیاب‘‘ اور ’’ثقافت اسلامیہ‘‘ (ص: ۳۴۳) میں ’’رسالہ في إبطال الضرائح‘‘ ذکر کیا ہے اور ’’اہلِ حدیث‘‘
Flag Counter