Maktaba Wahhabi

360 - 462
ملتانی مولانا ڈیانوی کے ہاں قیام پزیر تھے۔ رحمھما اللّٰه رحمۃ واسعۃ ’’عقود الجمان‘‘ اصل میں فارسی میں ہے، جس کی تعریب ۱۳۸۱ھ میں المکتب الاسلامی دمشق سے شائع ہو چکی ہے۔ ہمارے زیرِ نظر اس کا کوئی نسخہ نہیں، البتہ مولانا محمد عزیر صاحب نے لکھا ہے کہ ’’تعریب‘‘ میں مختلف نوعیت کی بڑی فاش غلطیاں ہیں۔ حد یہ ہے کہ مترجم نے بعض عبارتوں تک کا ترجمہ نہیں کیا۔ بعض عبارتوں اور اسماء کتب کو بھی بدل دیا ہے اور اس تبدیلی میں ان سے خطائیں ہوئی ہیں۔ نیز لکھتے ہیں کہ اس کا خطی نسخہ خدا بخش لائبریری میں محفوظ ہے جو کہ خود مؤلف کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور کل آٹھ اوراق پر مشتمل ہے۔ اس کا دوسرا عربی ترجمہ محترم دکتور وصی اللہ محمد عباس مدرس الحرم المکی کا ہے جس پر حواشی بھی ہیں اور یہ ۱۴۰۸ھ میں علمی اکیڈمی کراچی سے شائع ہوا ہے۔ 21. سیرۃ الشیخ المحدث عبد اللہ ’’جھاؤ میان‘‘ اِلٰہ آبادی: اس رسالے کا ذکر مولانا ابو ضیا محمد قمر الدین اِلٰہ آبادی نے اپنے ایک مکتوب میں کیا جو کہ مرحوم اخبار ’’اہلِ حدیث‘‘ (امرتسر) بمطابق ۱۱ اگست ۱۹۱۸ء میں مطبوع ہے۔ مگر وائے افسوس کہ اس سیرت کا کہیں علم نہ ہو سکا۔ مولانا سید عبدالحی الحسنی نے ’’نزہۃ الخواطر‘‘ میں تذکرۃ النبلاء کے حوالے سے مولانا عبداللہ صاحب محدث اِلٰہ آبادی کا ذکر کیا ہے ’’تذکرۃ النبلاء‘‘ محدث ڈیانوی ہی کی تصنیف ہے جو کہ فارسی میں ہے اور مولانا قمر الدین صاحب کے مکتوب سے ظاہر ہوتا ہے کہ محدث الٰہ آبادی کی یہ سیرت اردو میں تھی، ممکن ہے مولانا ڈیانوی رحمہ اللہ نے اسی کا اختصار تذکرۃ النبلاء میں کیا ہو۔[1] واللّٰه تعالیٰ أعلم۔ ملخصاً
Flag Counter