Maktaba Wahhabi

367 - 462
ہے، جیسا کہ ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔ 32. مجموعہ مقالات و فتاویٰ: ناسپاسی ہو گی اگر یہاں مجموعہ مقالات و فتاویٰ کا ذکر نہ کروں۔ اس مجموعہ میں حضرت ڈیانوی رحمہ اللہ کے فتاویٰ کو جمع کیا گیا ہے، جنھیں معروف محقق اور نامور عالم فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عزیر شمس نے مرتب کیا ہے یہ فتاویٰ پہلی بار ۱۹۸۹ء میں شائع ہوا تھا۔ اب اس کے ساتھ محدث ڈیانوی رحمہ اللہ کے بعض دستیاب ہونے والے رسائل کو بھی شامل کر کے ہمارے علم دوست بھائی مولانا حافظ شاہد محمودنے بڑے سلیقے سے دار ابی الطیب گوجرانوالہ سے شائع کیا ہے۔ جس کی سرپرستی مولانا عارف جاوید محمدی فرما رہے ہیں۔ جزاھما اللّٰه أحسن الجزاء عنا وعن المسلمین۔ اس مجموعہ میں حسبِ ذیل آٹھ رسائل ہیں: 1. فتویٰ رد تعزیہ داری۔ 2. شبِ برات کی فضیلت۔ 3. الکلام المبین فی الجھر بالتأمین۔ 4. التحقیقات العلیٰ بإثبات فریضۃ الجمعۃ في القریٰ۔ 5. ھدایۃ النجدین في حکم المعانقۃ والمصافحۃ بعد العیدین۔ 6. الأقوال الصحیحۃ في أحکام النسیکۃ۔ 7. جانور کو خصی کرنے کے مسئلہ پر تحقیقی بحث۔ 8. عقود الجمعان فی جواز تعلیم الکتابۃ للنسوان۔ اس مجموعہ کے شروع میں محترم مولانا عزیر صاحب کا فتویٰ کی تاریخ اور دیگر متعلقات پر طویل مقدمہ ہے جو بیش بہا معلومات پر مبنی ہے اور اس کے ساتھ حضرت
Flag Counter