Maktaba Wahhabi

369 - 462
حضرت العلام محدثِ عصر مولانا حافظ محمد صاحب گوندلوی رحمہ اللہ (کچھ یادیں۔ کچھ تاثرات) قارئین کرام کو یاد ہو گا کہ چند سال قبل ’’الاعتصام‘‘ نے محدثِ عصر حضرت حافظ محمد صاحب گوندلوی رحمہ اللہ (متوفی رمضان المبارک ۱۴۰۵ھ) پر ان کی وفات کے بعد جنوری ۱۹۸۶ء میں ان کی شخصیت اور ان کی عظیم علمی، تدریسی اور تصنیفی خدمات پر ایک خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا تھا۔ زیرِ نظر مضمون بھی حضرت گوندلوی صاحب کے سلسلے میں ہے، جس میں جماعت کے ممتاز محقق اور اہلِ قلم جناب ارشاد الحق اثری صاحب نے اپنے تاثرات رقم فرمائے ہیں اور اپنے یگانہ روزگار استاذِ محترم کو خراجِ تحسین ادا کرتے ہوئے ان کی فاضلانہ و عالمانہ شخصیت کے بعض پہلو اور ان کی سیرت و کردار کے تابندہ نقوش کو اجاگر کیا ہے۔ مضمون کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر پورا مضمون ایک ہی قسط میں شائع کیا جا رہا ہے، بلکہ حضرت صاحب کی ایک نہایت اہم کتاب ’’بغیۃ الفحول‘‘ پر تبصرہ بھی جو خصوصی اشاعت میں شائع ہونے سے رہ گیا تھا، اس اشاعت میں شامل کر رہے ہیں، تاکہ یہ شمارہ مذکورہ محولہ اشاعتِ خصوصی کا تتمہ و تکملہ ہو جائے۔ (صلاح الدین یوسف)
Flag Counter