Maktaba Wahhabi

53 - 462
ابن معروف قاضی رحمہ اللہ کے حلقہ میں حاضر تھے، جب ابو الفضل الزہری رحمہ اللہ تشریف لائے تو ابن مظفر رحمہ اللہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ابو الفضل رحمہ اللہ کو اپنی مسند پر بٹھا دیا۔ پھر ابن معروف قاضی رحمہ اللہ سے مخاطب ہو کر فرمانے لگے: قاضی صاحب!آپ اس شخص کو جانتے ہیں یہ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔ یہ اور ان کے تمام آبا و اجداد محدث چلے آتے ہیں، پھر کیا تھا ابن مظفر رحمہ اللہ کو ان کے آبا و اجداد کے واسطہ سے جس قدر جن مشایخ سے روایتیں پہنچی تھیں بیان کرتے رہے اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔[1] موصوف جمادی الاولیٰ ۳۷۹ھ بمطابق ۹۸۹ء بروز جمعۃ المبارک کو فوت ہوئے۔ 6. محمد رحمہ اللہ بن مخلد ابو عبداللہ الدوری العطار: بغداد کے مشہور محدثین میں ان کا شمار ہے۔ امام مسلم بن حجاج، الزبیر بن بکار، یعقوب بن ابراہیم رحمہم اللہ جیسے کبار محدثین سے سماع کا شرف حاصل ہے۔ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ان کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’کان أحد أھل الفھم موثوقاً بہ فی العلم متسع الروایۃ مشہوراً بالدیانۃ موصوفاً بالأمانۃ مذکوراً بالعبادۃ‘‘[2] امام دارقطنی رحمہ اللہ نے انھیں ثقہ مامون کہا ہے۔ حسن بن ابی طالب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن مخلد رحمہ اللہ کا مکان بغداد کے مشرقی جانب تھا۔ کسبِ فیض کے لیے تلامذہ کو روزانہ جانا پڑتا۔ ایک مرتبہ کسی نے کہا کہ آپ ہمیں زیادہ سے زیادہ احادیث سنایا کریں، کیوں کہ بُعدِ مسافت کے سبب روزانہ آمدورفت مشکل ہے تو فرمانے لگے:
Flag Counter