Maktaba Wahhabi

57 - 462
3. ابو القاسم ابن بشران رحمہ اللہ 4. حمزہ بن محمد بن طاہر رحمہ اللہ 5. عبدالغنی بن سعید المصری رحمہ اللہ 6. ابو محمد الجوہری رحمہ اللہ 7. ابو القاسم التنوخی رحمہ اللہ 8. قاضی ابو الطیب الطبری رحمہ اللہ 9. ابو عبداللہ الحاکم صاحب المستدرک رحمہ اللہ 10. ابو ذر عبداللہ بن احمد رحمہ اللہ 11. ابو طاہر بن عبد بن احمد الکاتب رحمہ اللہ 12. حمزہ السہمی رحمہ اللہ 13. ابو الغنائم بن المامون رحمہ اللہ 14. ابو الحسین بن المہتدی باللہ رحمہ اللہ 15. ابو حامد الاسفرائینی رحمہ اللہ 6. ابو مسعود صالح بن احمد بن القاسم المیانجی رحمہ اللہ 17. تمام رازی صاحبِ فوائد مشہورہ رحمہ اللہ 8. عبدالوہاب بن عبد رحمہ اللہ ۔ وغیرہم تنبیہ: ابو بکر البرقانی (م ۴۲۵ھ) جو امام دارقطنی رحمہ اللہ کے مشہور شاگرد ہیں، کے نام پر تذکرہ نویسوں نے اختلاف کیا ہے۔ محدث ڈیانوی ۔نور اللّٰه مرقدہ۔ نے ’’التعلیق المغني‘‘ کے مقدمہ میں ان کا نام یوں ذکر کیا ہے: ’’أبو بکر محمد بن أحمد بن غالب المعروف بالبرقاني‘‘ لیکن یہ صحیح نہیں۔ علامہ ذہبی رحمہ اللہ اور دیگر اصحاب الطبقات نے ان کا ذکر یوں کیا ہے: ’’الإمام الحافظ شیخ الفقھاء والمحدثین أبو بکر أحمد بن محمد بن أحمد بن غالب الخوارزمي البرقاني الشافعي شیخ بغداد‘‘[1]
Flag Counter