Maktaba Wahhabi

108 - 303
سنن ونوافل اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں نماز ایک اہم رکن ہے، روزانہ پانچ وقت کی نمازیں ہر مکلف مسلمان پر فرض ہیں جن کو ادا کیے بغیر کوئی مسلمان مسلمان نہیں رہ جاتا، پانچ وقت کی فرض نمازوں کی مجموعی رکعت(۱۷)ہے۔ ان فرض نمازوں کے علاوہ کچھ ایسی نمازیں بھی ہیں جو مسنون اور مستحب ہیں، ان کی ادائیگی اگرچہ فرض نہیں مگر ان کی بڑی فضیلت اور اہمیت ہے، اوران کی ادائیگی باعث اجر وثواب ہے۔ فضیلت: سنن ونوافل کی ادائیگی کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ فرائض کی ادائیگی میں جو نقص اور کمی ہوتی ہے اس کی بھرپائی سنتوں سے ہوجاتی ہے۔چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن لوگوں کے اعمال میں سب سے پہلے نماز کا حساب کتاب ہوگا، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرمائے گا-حالانکہ وہ خوب جانتا ہے-کہ میرے بندے کی نماز کا جائزہ لو، اس نے نمازوں کی کامل ادائیگی کی ہے یا ان میں کچھ نقص چھوڑا ہے، اگر نمازیں کامل ہوں گی تو کامل لکھی جائیں گے، اور اگر بندے سے ان میں کچھ کمی واقع ہوئی ہوگی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ دیکھو میرے بندے کے پاس کچھ نفلی نمازیں ہیں کہ نہیں؟ اگر اس کے پاس نفلی نمازیں ہوں گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میرے بندے کی فرض نمازوں کی کمی اس کی نوافل سے پوری کردو، پھر(بقیہ)اعمال کا بھی اسی طرح حساب ہوگا۔‘‘(احمد، ابوداود، نسائی، حاکم-صحیح الجامع:۲۵۷۱) حضرت ربیعہ بن مالک اسلمی رضی اللہ عنہ سے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter