Maktaba Wahhabi

113 - 303
سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات اور آپ کی تعلیمات کی روشنی میں نفلی نمازوں سے متعلق مختلف مسائل واحکام بیان کیے جا رہے ہیں جن کی جانکاری سے ان نمازوں کو مسنون طریقے سے ادا کرنے میں مدد ملے گی: ۱۔ فجر کی سنت ہلکی اور مختصر پڑھنا مسنون ہے۔(بخاری ومسلم) ۲۔ فجر کی سنت میں سورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں سورہ ’’کافرون‘‘اور دوسری رکعت میں سورہ’’اخلاص‘‘پڑھنا مسنون ہے۔(مسلم) ۳۔ فجر کی سنت میں سورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر:۱۳۶﴿قُولُواْ آمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَیْنَا۔۔۔۔۔۔الخ﴾اور دوسری رکعت میں سورہ آل عمران کی آیت نمبر:۶۴﴿قُلْ یَا أَہْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْاْ إِلَی کَلَمَۃٍ سَوَاء بَیْنَنَا وَبَیْنَکُم۔۔۔الخ﴾پڑھنا بھی مسنون ہے۔(مسلم) دوسری رکعت میں سورہ آل عمران والی مذکورہ آیت کی جگہ سورہ آل عمران ہی کی ایک دوسری آیت(نمبر:۵۲) ﴿فَلَمَّا أَحَسَّ عِیْسَی مِنْہُمُ الْکُفْرَ قَالَ مَنْ أَنصَارِیْ إِلَی اللّٰهِ۔۔۔الخ﴾کی قراء ت بھی ثابت ہے۔(مسلم، ابوداود) ۴۔ فجر کی سنت کی ادائیگی کے بعد داہنی کروٹ لیٹنا مسنون ہے۔(بخاری) ۵۔ فجر کی فرض نماز سے پہلے اگر سنت کی ادائیگی نہ کی جاسکے تو فرض کے بعد کی جاسکتی ہے۔ (احمد ،ابوداود، ترمذی ،ابن ماجہ ، ابن خزیمہ ، ابن حبان بسند صحیح) البتہ اس کو عادت نہیں بنانا چاہیے۔
Flag Counter